Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارت کی ریاست اترپردیش میں تین سالہ بچے کے کاٹنے سے سانپ ہلاک!

By Akhtar Rasool
جون 6, 2023 2 Min Read
0

خبر یا نیوز کی تعریف کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے کہ کتا انسان کو کاٹے تو خبر نہیں ہے، انسان کتے کو کاٹ لے تو خبر بنتی ہے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں خبر کی مذکورہ بالا تعریف پر پورا اترنے والا ایک اسی طرح کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک تین سالہ بچے نے ایک سانپ کو دانتوں سے چبا کر مار ڈالا

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے دن فرخ آباد کے گاؤں مدناپور میں پیش آیا، جہاں پریشان والدین مرے ہوئے سانپ کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اپنے بچے کے ساتھ ہسپتال پہنچے

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو چوبیس گھنٹے اپنی نگرانی میں رکھا اور پھر حالت خطرے سے باہر ہونے کے سبب گھر جانے کی اجازت دے دی

تین سالہ اکشے اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا، جب ان کی دادی نے اس کے چیخنے کی آواز سنی اور جب وہ وہاں پہنچیں تو انہیں مرا ہوا سانپ اپنے پوتے کے منہ میں لٹکا ہوا نظر آیا

بچے کی دادی سنیتا نے بتایا ”میں نے بچے کے منہ سے سانپ کو نکالا اور اس کا منہ صاف کیا، جس کے بعد میں نے بچے کے والدین کو اس واقعے کی اطلاع دی“

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال جاتے وقت مرے ہوئے سانپ کو بھی اپنے ساتھ اس لیے لے گئے تاکہ ڈاکٹروں کو کیس سمجھنے میں آسانی ہو

بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر محمد سلیم انصاری کا کہنا ہے ”میرے خیال میں جس سانپ کو بچے نے دانتوں سے چبا کر مارا، وہ زہریلا نہیں تھا“

خیال رہے بھارت میں سانپ کی تین سو سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں، جس میں ساٹھ سے زائد انتہائی زہریلے ہوتے ہیں، جبکہ 180 سے زائد سانپ کی قسمیں وہ ہیں، جو بالکل زہریلے نہیں ہوتے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں 2000 سے 2019 تک سانپ کے کاٹنے سے بارہ لاکھ اموات ہوئیں اور مرنے والوں میں 33 فیصد سے زائد پندرہ سال کی عمر سے چھوٹے بچے تھے۔

Tags:

big snakebiggest snake in the worldbiggest snakes ever foundbiggest snakes on earthcobra snake rescuedeadliest snakes of indiagiant snakehuge snakesnakesnake attacksnake bitesnake discoverysnake discovery eggs hatchingsnake eggsnake eggs in 24 hourssnake milkersnake moviesnake rescuesnake rescue operationsnake saversnake stone in thailandsnake trainingsnake venomsnake videowhat was the partition of india
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان شدید گرمی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں، ایمنسٹی

Next

اوڑیسہ ٹرین حادثہ: بیٹے کی ’موت‘ پر یقین نہ کرنے والے باپ کو بیٹا زندہ مل گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme