Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

اسٹیٹ بینک نے پنشن اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا

By Akhtar Rasool
جنوری 8, 2021 2 Min Read
0

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کی پنشن اور بعد از ریٹائرمنٹ مالی مراعات اور سہولتوں کو قومی خزانے اور معیشت پر بوجھ قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ کے خصوصی باب میں سرکاری ملازمین کی پنشن کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے پنشن کی مد میں ہونے والے سالانہ اخراجات اور سالانہ بنیادوں پر ہونے والے اضافے کو تشویش ناک قرار دیا ہے

جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پنشن اور بعد از ریٹائرمنٹ فوائد کے حصول کے لیے سرکاری ملازمین میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا رجحان زور پکڑ رہا ہے. رپورٹ کے مطابق سال 2019ع میں ریٹائرمنٹ لینے والے 60 فیصد سرکاری ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ حاصل کی

اسٹیٹ بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنشن کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے معیشت کمزور ہو رہی ہے.

رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی پاکستانی معیشت اس بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ جمع ہونے والے مجموعی محصولات کا 18.7 فیصد پنشن اور بعد از ریٹائرمنٹ مالی سہولتوں کی ادائیگیوں پر خرچ ہورہا ہے، پنشن کے اخراجات صحت اور تعلیم سے بھی زیادہ ہیں گزشتہ دہائی کے دوران پنشن کی مد میں ہونے والے اخراجات دگنے ہوگئے اور مالی سال 2020ع میں پنشن پر421 ارب روپے مختص کیے گئے

رپورٹ کے مطابق طویل عمری اور سرمایہ کاری پر منافع میں کمی سے پنشن کی مد میں ادائیگیوں میں اضافہ ہوا

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی پینشن کی ادائییگوں پر اعتراض کیا ہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ حکومت کا کچرے سے بجلی بنانے کا فیصلہ

Next

بھارتی سرکار کسانوں کا عزم توڑنے میں ناکام،  دھرنے جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme