Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سونی اور ہونڈا کی کار یا پہیوں پر چلتا پھرتا کمپیوٹر؟

By Akhtar Rasool
اگست 12, 2023 2 Min Read
0

ٹیکنالوجی کی دنیا کے دو بڑے نام سونی اور ہونڈا مل کر ایک نئی قسم کی الیکٹرک کار بنا رہے ہیں، جسے ’افیلا‘ کا نام دیا گیا ہے

سونی ہنڈا موبیلٹی، دو جاپانی کمپنیوں کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے، نے ایک خوبصورت نئی الیکٹرک سیڈان کا ایک پروٹو ٹائپ ظاہر کیا ہے، جسے وہ 2026 تک امریکہ میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

ڈجیٹل میڈیا کمپنی ایکسیوس کا کہنا ہے کہ افیلا پروٹوٹائپ ایک خوبصورت الیکٹرک کار ہے۔ یہ کار ’پہیوں پر کمپیوٹر‘ ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت، آگمنٹڈ ریئلٹی اور ورچوئل ریئلٹی اس کے نظام کے حصہ ہیں

الیکٹرک اور ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاروں کی تیاری مستقبل کا اہم حصہ ہے، جس کے لیے ہر گاڑی میں صحیح سافٹ ویئر کا استعمال اہم ترین ہے

افیلا کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ بہت سی دلچسپ خصوصیات سے آراستہ ہے، مثال کے طور پر ٹچ اسکرین ڈیش بورڈ، جس کی بدولت کار کی چوڑائی بڑھ جاتی ہے۔ پوری اسکرین پر فلم دیکھنے کا مزا، ریموٹ کنٹرول کے ساتھ پلے اسٹیشن فائیو، موسیقی اور نیوی گیشن کی سہولت

اس کار میں چہرے کو شناخت کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے، جو نئی الیکٹرک گاڑیوں میں عام بات ہے۔ فرنٹ گرل پر لگی اسکرینیں موسم کا حال، چارجنگ سٹیٹس اور کھیل کے کسی مقابلے کے اسکور کے بارے میں بتا سکتی ہیں

تاہم افیلا واحد کار برانڈ نہیں ہے، جو اس قسم کی ٹکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔ پُرتعیش کاریں بنانے والی کمپنی ’جینیسس‘ کا کہنا ہے کہ اس کی جی وی 60 اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) جدید ترین بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے لیس ہے

ٹیکنالوجی نیوز اینڈ میڈیا نیٹ ورک ’دا ورج‘ کے مطابق سونی ہونڈا موبیلٹی کے سی ای او یاسوہید میزونو کے بقول: ’افیلا انٹرایکٹیو تعلق کے ہمارے تصور کی نمائندگی کرتی ہے، جہاں لوگ انٹرایکٹیو نقل و حرکت کے احساس کو محسوس کرتے ہیں اور جہاں نقل و حرکت سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں اور معاشرے کا پتہ لگاسکتی ہے اور انہیں سمجھ سکتی ہے“

افیلا کی تیاری کے لیے سونی ہونڈا موبیلٹی کے نام سے شروع کیے گئے منصوبے کے تحت 2025 میں کار کی بکنگ شروع ہو جائے گی اور شیڈول کے مطابق امریکہ میں 2026 سے ڈلیوری کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Tags:

afeela carafeela hondaCarElectric CarHondahonda afeelahonda and sony carhonda and sony electric carhonda and sony ev carhonda carhonda electric carhonda evhonda ev carhonda sony carsony afeela carsony carsony electric carsony electric car 2023sony hondasony honda afeelasony honda afeela ces 2023sony honda afeela new electric carsony honda carsony honda electric carsony honda ev carsony honda mobilitysony new car
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گدا (ایرانی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

شاہنواز ڈاھانی ٹیم سے مسلسل باہر کیوں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme