Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق حکومت کا اہم اعلان

By Akhtar Rasool
جنوری 16, 2021 2 Min Read
0

وفاقی حکومت نے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیں 18 جنوری کو جبکہ جامعات یکم فروری کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے

پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کے کھلنے میں ایک ہفتے کی تاخیر کی گئی ہے، جس کے لیے اس سے قبل 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی

ملک میں تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق فیصلوں کے لیے آج اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی و صوبائی وزرا کے بین الصوبائی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم ، معاون خصوصی برائے صحت شریک ہوئے ۔ اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی

بعدازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے کیسز اب بھی بڑھ رہے ہیں، پچھلے 8 ماہ کے دوران تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، تعلیمی ادارے بند ہونے سے سیکھنے کی صلاحیت نیچے چلی جاتی ہے

شفقت محمود نے بتایا کہ چونکہ نویں سے بارہویں تک کلاسز کے امتحانات ہونے والے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال کسی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا، لہٰذا نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسیں 18 جنوری سے ہی شروع ہوجائیں گی، اور جامعات یکم فروری کو ہی کھلیں گی، تاہم پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کے آغاز میں ایک ہفتے کی تاخیر کی گئی ہے اور اب وہ 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گی

وزیر تعلیم نے کہا کہ اگلے ہفتے تمام صورتحال پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور این سی او سی اجلاس میں شہروں میں وبا کے پھیلاؤ کا مزید جائزہ لیں گے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻣﻼﺋﯿﺸﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﯽ ﺁﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﺎ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﺗﺤﻮﯾﻞ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ

Next

ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﮐﯽ ﺍﺳﭩﯿﺌﺮﻧﮓ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﺍﮨﻢ ﺍﺟﻼﺱ ﻃﻠﺐ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme