Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ چھوڑ کر لاکھوں صارفین تُرک ایپلی کیشن استعمال کرنے لگے

By Akhtar Rasool
جنوری 16, 2021 2 Min Read
0

واٹس ایپ کی جانب سے کئی بار وضاحت کے باوجود نئی پالیسی کے بعد اس کے استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد کے دوسرے ذرائع پر منتقل ہونے کا سلسلہ تھم نہیں سکا. اس رجحان کی وجہ سے دیگر میسجنگ فورم کے ساتھ ساتھ ترک ایپ کو بھی بے پناہ فائدہ ہو رہا ہے

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں "ترک سیل‘‘ موبائل فون آپریٹر کی بنائی گئی میسجنگ ایپلی کیشن Bip کے جنرل مینیجر مراد ارکان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ایپلی کیشن یومیہ بیس لاکھ مرتبہ انسٹال کی جارہی ہے

رپورٹ کے مطابق مراد ارکان کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو واٹس ایپ کی جانب سے نئی پالیسی کے اعلان کے بعد سے بپ Bip کی یومیہ ڈاؤن لوڈنگ کی شرح میں کئی گنا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے

مراد ارکان نے ترک کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برا ہمسایہ آپ کو جائیداد کا مالک بنا دیتا ہے۔ جمعے سے لے کر اب تک 64 لاکھ سے زائد لوگ بپ پر منتقل ہوچکے ہیں اور اس وقت ہم ایک قابل اعتماد نام بن کر ابھر رہے ہیں۔ یہ اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور اب ہم ٹیلی گرام کے برابر آ چکے ہیں

بپ Bip کے جی ایم کا کہنا ہے کہ صرف مقامی سطح پرہمارے صارفین کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں یہ تعداد بہت جلد ایک کروڑ سے بڑھ جائے گی

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی اور معلومات کے تبادلے سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد اس کے استعمال کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد متبادل ایپس کا رخ کر رہی ہے جن میں سگنل اور ٹیلی گرام نامی میسجنگ ایپس سر فہرست ہیں، تاہم اب مسلم دنیا میں ترک ایپ بپ Bip بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ اپنی سب سے بڑی مارکیٹ بھارت میں شدید مشکلات کا شکار

Next

ﺍٓﺋﻨﺪﮦ ﮨﻔﺘﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭوں کو ﮐﺎﺭﮈ جاری ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ، ﺳﻌﯿﺪ ﻏﻨﯽ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme