Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کمپیوٹر اور سمارٹ فون کی اسکرین سے آنکھوں کو کیسے محفوظ رکھیں؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 23, 2023 4 Min Read
0

آج کے جدید دور میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی طور پر کمپیوٹر یا سمارٹ فون استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ دفتر میں کام کرنے والے ایگزیکٹیوز ہوں یا تفریح پر جا رہے نوجوانوں کا گروپ، ہر کوئی کسی نہ کسی طرح کمپیوٹر یا سمارٹ فونز سے منسلک ہو چکا ہے

ان میں وہ ملازمت پیشہ افراد یا فری لانسر بھی شامل ہیں، جو زیادہ تر دفتری امور یا اپنا تخلیقی کام کمپیوٹر پر ہی انجام دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی بینائی متاثر ہوتی ہے اور انہیں وقت سے پہلے ہی نظر کی عینک پہننی پڑ جاتی ہے

کمپیوٹر یا موبائل فون کی اسکرین سے نکلنے والی تیز روشنی آنکھوں پر اضافی دباؤ ہی نہیں بلکہ ان کی سوزش، درد اور خشکی کا باعث بھی بنتی ہے جن سے بچنے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر کے علاوہ احتیاط ضروری ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر اور اسکرینز والے دیگر آلات استعمال کرنے سے آنکھوں پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جاسکتے ہیں، جو زیل میں پیش خدمت ہیں

کمپیوٹر سکرینز کی چمک کو مناسب رکھیں:
’لاسو‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق کمپیوٹر اسکرین کی چمک کو مناسب رکھنے کے لیے ایف ایل یو ایکس پروگرام ڈاؤنلوڈ کیا جائے جو اسکرین کی چمک کو اطراف کے ماحول کے مطابق کنٹرول رکھتا ہے ، جس کے باعث آنکھوں پر پڑنے والا اضافی دباؤ قدرے کم ہو جاتا ہے

یہ پروگرام انٹرنیٹ پر بلاومعاوضہ دستیاب ہے، جسے کسی بھی لیپ ٹاپ پر ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام کو انسٹال کرنے کے بعد اس کی سیٹنگز میں جا کر اسکرین کی چمک کو کنٹرول کرنے کے آپشن کو آن کر دیں

اسکرین کی چمک کی سیٹنگز میں یہ سہولت موجود ہے کہ آپ آٹو برائیٹ کے آپشن کو محدود مدت کے لیے بند کر سکتے ہیں۔ اس کی ضرورت وڈیو یا تصاویر کے لیے ہوتی ہے

سمارٹ فونز کی اسکرین کی چمک:
سمارٹ فونز پر اسکرین کی چمک کو کم کرنے کے لیے متعدد پروگرامز موجود ہیں، جنہیں انسٹال کرنے کے بعد اسکرین کی چمک کو مناسب حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز کو نائٹ موڈ سافٹ ویئر پر ہی استعمال کیا جائے، جو اینڈرائیلڈ اور آئی فون اسٹور میں دستیاب ہے

آنکھوں پر دباؤ:
سائنسی تحقیق کے نتیجے کے مطابق وہ افراد جو زیادہ دیر تک کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں، ان کی نظر کے متاثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
آنکھوں پر پڑنے والے دباؤ سے نہ صرف آنکھیں سرخ رہتی ہیں بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ ذہنی انتشار بھی بڑھتا ہے، جس کے باعث کام میں غلطیوں کے تناسب میں اضافہ ہوتا ہے

دیر تک کمپیوٹرکا استعمال اور آنکھوں کی حفاظت:
اپنی اسکرین کی روشنی کو کنٹرول کریں کیونکہ کمپیوٹر پر نظریں جمانے سے بینائی متاثر ہوتی ہے۔ اس کے لیے اپنی آنکھوں کو تھوڑی دیر آرام دیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو ابتدا میں قدرے دشواری پیش آئے گی، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کی عادت ہو جائے گی، اس طرح آپ آنکھوں کو محفوظ رکھتے ہوئے زیادہ دیر تک کمپیوٹر استعمال کر سکتے ہیں

اسکرین کے کلر ٹمپریچر کو کم رکھیں۔ یہ ایک فنی اصطلاح ہے جو رنگین اسکرینوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس میں نیلے رنگ کی شعاعوں کو کم کیا جاتا ہے جو دیگر رنگوں مثلاً پیلے، نارنجی اور لال کی نسبت بینائی پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں

اندھیرے میں سکرین کے استعمال سے گریز:
ماہرین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون یا کمپیوٹر کو کبھی مکمل اندھیرے میں استعمال نہ کریں۔ اندھیرے میں کمپیوٹر یا سمارٹ فون کی اسکرین سے نکلنے والی روشنی براہ راست آنکھوں پر اثر انداز ہوتی ہے کیونکہ اطراف میں تاریکی کی وجہ سے اس روشنی کی چمک بڑھ جاتی ہے، جس سے آنکھوں پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔
کمپیوٹر اگر اندھیرے میں استعمال کرنا ضروری ہو تو اس صورت میں اسکرین کی روشنی کو کم کریں اور زیادہ دیر تک استعمال نہ کریں

آپ کے گیڈجیٹ کی اسکرین اگر چھوٹی ہے تو اس صورت میں یہ ضروری ہے کہ آپ حروف کے سائز کو بڑا کر لیں تاکہ آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہ پڑے

کمپیوٹر اسکرین پر دیر تک کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ اپنی بینائی کی حفاظت کریں اور کوشش کریں کہ آپ کی آنکھیں خشک نہ ہوں اس کے لیے وقتاً فوقتاً پلکوں کو جھپکتے رہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھ میں پیدا ہونے والی رطوبت جلد ہی خشک ہو جاتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پلکوں کو ہر تھوڑی دیر بعد جھپکائیں کیونکہ آپ جیسے ہی پلکیں جھپکاتے ہیں تو نمی آنکھوں میں جاتی ہے جبکہ بہت وقفے کے بعد ایسا کرنے سے آنکھوں کی نمی خشک ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے لیے بیس منٹ کی ورزش سود مند ثابت ہوتی ہے، جس کے لیے ہر بیس منٹ بعد اس مشق کو دہرائیں

ہر بیس منٹ بعد آنکھوں کو بند کر کے پلکوں کو دس بار جھپکائیں، جیسے کہ آپ نیند سے قبل سونے کی تیاری میں ہوں اس سے آپ کی آنکھوں کو مطلوبہ مقدار میں نمی حاصل ہو جاتے گی

اس ورزش سے آنکھوں پر پڑنے والے دباؤ میں بھی کمی آئے گی، جس کی وجہ کافی دیر تک کمپیوٹر سکرین کو دیکھنا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بغیر وقفے کے زیادہ دیر تک کمپیوٹر کا استعمال نہ کریں بلکہ درمیان میں مناسب وقفہ بھی کریں۔ اس سے نہ صرف آنکھوں پر اضافی دباؤ نہیں پڑے گا بلکہ مسلسل کام کرنے کی صورت میں کام کا معیار اور صحت متاثر ہونے کا اندیشہ بھی برقرار رہتا ہے۔

Tags:

best rule to save eyes from mobile and computer screenhow to protect eyes from computerhow to protect eyes from computer screenhow to protect eyes from laptop screenhow to protect eyes from mobilehow to protect eyes from mobile and computer screenshow to protect eyes from mobile screenhow to protect eyes from online classeshow to protect eyes from phone screenhow to protect eyes from smartphonehow to protect your eyessave eyes from computer screen
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گھر آیا میرا پردیسی

Next

خون آشام غزہ: شہید ہوتے معصوم بچے اور شہیدوں کی ماؤں کا مذاق اڑاتی اسرائیلی عورتیں۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme