Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بچوں کو معیاری گفتگو کا ہنر کیسے سکھایا جائے۔۔

By Akhtar Rasool
نومبر 2, 2023 4 Min Read
0

اکثر والدین اس بات سے پریشان ہوتے ہیں کہ ان کا بچہ اپنے خیالات کا بہترین اور نپا تلا اظہار نہیں کر پاتا یا وہ معیاری گفتگو کرنے کی خوبی سے محروم ہے۔ ذیل میں ہم ایسے والدین کے لئے چند تجاویز دیں گے، جو ان کے بچوں میں معیاری گفتگو کا ہنر پیدا کرنے میں مددگار ہو سکتی ہیں

اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ترقی یافتہ ممالک ہوں یا ترقی پذیر معاشرے، جہاں بھی خوشحالی اور ترتیب نظر آتی ہے، اس کی وجہ گفتگو کا بہترین معیار بھی ہے، کیونکہ اخلاقی اقدار کی برتری اس وقت ممکن ہو سکتی ہے، جب ادا کیے گئے الفاظ کسی کی دل آزاری نہ کریں

تمام والدین کی خواہش ہے کہ ان کے بچے دوسروں کے ساتھ معیاری گفتگو کریں اور ان کے ساتھ محفوظ و موثر طور پر بات کر سکیں، بچوں کی گفتگو کے فن کو بڑھانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ٹھیک سے سننا اور بولنا سیکھیں، لیکن یہ بہرحال اس قدر سہل بھی نہیں ہے

اظہار خیال بہتر انداز میں کرنا انتہائی اہم ہے کیونکہ اچھی بات چیت کے ذریعے بچے نہ صرف اپنے خیالات، خواہشات، اور جذبات کو بیان کر سکتے ہیں بلکہ وہ معاشرے میں بہترین مطابقت بھی حاصل کرتے ہیں، جو کامیاب معاشرتی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے

اس کے برعکس اگر آپ کا بچہ اظہار خیال کرنے سے قاصر ہو تو اس کے دماغی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے، کیونکہ بچے کی ذہانت اور دماغی صحت ان کے بولنے، سننے، اور سمجھنے کے ذریعے ہوتی ہے

لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ ہم بچے کی گفتگو کے فن کو بہتر کرنے میں مدد کریں تاکہ وہ واضح اور اعتماد کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے قابل ہو

اظہار خیال یا گفتگو کا فن اس لیے ضروری ہے کہ جن بچوں میں گفتگو اور اظہار خیال کی صلاحیتیں ہوتی ہیں، ان میں پڑھنے، لکھنے میں غلطیوں کے امکان کم ہوتے ہیں۔ وہ اچھے دوست بنانے کے قابل ہوتے ہیں۔ ان میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اظہار خیال تحریری اور زبانی اور اشاروں کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے

بچوں کو اسکول اور عام زندگی میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے زبانی اور تحریری دونوں طرح کی مواصلاتی مہارتیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے

ان مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد کے لیے ذیل میں چند تجاویز دی گئی ہیں، لیکن اس سے پہلے ہم ’نوعمر بچوں میں مواصلاتی مہارت کی اہمیت‘ کے عنوان سے ایک مطالعے کا ذکر کریں گے، جو امریکا کی کینٹکی یونیورسٹی کے ہیومن ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شائع کیا گیا

مطالعہ میں کہا گیا ہے ”چھوٹے بچوں کے اظہار خیالِ میں ان کے احساسات اور خیالات شامل ہوتے ہیں“

اس تحقیق میں ایک اور رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’بچپن میں بچوں کے والدین اور اساتذہ ان کے گفتگو کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس کی مدد سے بچوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے‘

اب آئیے بات کرتے ہیں، بہترین اور مثالی اظہار خیال کے لیے مددگار طریقوں کے بارے میں

بچوں سے چھوٹی عمر میں بات کرنا شروع کریں: اپنے بچے سے چھوٹی عمر سے ہی بات کرنا شروع کریں، یہاں تک کہ جب وہ شیرخوار ہی کیوں نہ ہوں

ان سے بات کریں کہ آپ کیا کر رہے ہیں، وہ کیا دیکھ رہے ہیں، اور ان کے ارد گرد کیا ہو رہا ہے، اس سے انہیں گفتگو میں مشغول ہونے میں مدد ملے گی

بچوں کی مکمل بات سنیں: بچے جو کچھ بھی کہنا چاہتے ہیں، اسے توجہ سے سنیں، اس سے انہیں یہ احساس ہوگا کہ ان کی بات کو اہمیت دی جا رہی ہے، یہی وہ نکتہ ہے جس سے مستقبل میں وہ مزید پر اعتماد اور معیاری گفتگو کرسکیں گے

بچوں کو سوالات پوچھنے کا عادی بنائیں: اپنے بچے کو اپنے اردگرد کی دنیا کے بارے میں سوالات کرنے کی ترغیب دیں۔ اس سے انہیں اپنی تنقیدی سوچ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور وہ اپنے خیالات کے اظہار میں مزید پراعتماد ہو جائیں گے۔

والدین بچوں کے ساتھ کتابیں پڑھیں: والدین اپنے بچوں کے ساتھ کتاب پڑھیں، اس سے بچوں کی زبان سے نکلنے والے الفاظ اور گفتگو میں مہارت حاصل ہوگی۔ بچوں کے ساتھ کتاب پڑھنا اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے سے وہ نئے الفاظ، جملے اور خیالات سے روشناس ہوں گے۔ تاہم اس کے لیے ایسی کتابوں کا انتخاب کریں، جو آپ کے بچے کی عمر کے مطابق ہوں

جب آپ اپنے بچے کے کتاب پڑھیں تو اس دوران ان سے سوالات بھی پوچھیں، مثال کے طور پر، آپ پوچھ سکتے ہیں ’آپ کے خیال میں آگے کیا ہوگا؟‘ یا ’آپ کے خیال میں یہ کردار اس وقت کیسا محسوس کر رہا ہے؟‘

سماجی میل جول کے مواقع فراہم کریں: اپنے بچے کو سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں، مثال کے طور پر کرکٹ ٹیم یا ٹینس ٹیم کا حصہ بنائیں، اس سے وہ نئے لوگوں سے ملیں گے اور کھیل میں مقابلہ کرنے سے سوچنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا

اس کی علاوہ اپنے بچے کے ساتھ خاندانی اجتماعات میں شرکت کریں، اس سے انہیں ان رشتہ داروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا، جن سے وہ اکثر ملاقات نہیں کرتے، اس سے وہ اپنی گفتگو کی مہارت پر عمل کریں گے اور مختلف عمر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا طریقہ سیکھیں گے۔

Tags:

autism conversational skillsbuilding conversational skillsChildrencommunication skillsconversation skillsconversational skillsconversational skills for children with autismfun ways to teach communication skillshow to build conversational skillshow to develop communication skills in childrenhow to teach your child conversation skillssocial skillsteach presentation skills to childrenteaching conversational skills to children with autism
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بولیویا، کولمبیا اور چلی کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر کے مسلم ملکوں کو طمانچہ!

Next

جبری طور پر لاپتہ عبدالحمید زہری اکتیس ماہ بعد اس حالت میں گھر لوٹے کہ ان کی بیٹی بھی انہیں پہچان نہ پائی۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme