Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے Rizz کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 5, 2023 2 Min Read
0

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے Rizz کو سال 2023 کا لفظ قرار دیا ہے

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے سال 2023 کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے آٹھ الفاظوں میں سے لفظ ’Rizz‘ کو سال 2023 کا لفظ منتخب کیا ہے

اگر آپ جنریشن زیڈ سے تعلق نہیں رکھتے تو آپ کے لئے اس لفظ کا کوئی مطلب نہیں ہوگا، نہ ہی پہلے آپ نے اس کو سنا ہوگا۔۔ تاہم اگر آپ نوے کی دہائی کے آخر میں پیدا ہوئے ہیں، تو آپ ضرور اس کو استعمال کرتے یا اس کے بارے میں جانتے ہوں گے

یہ دراصل انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والا ایک بازاری لفظ (slang word) ہے، جو بنیادی طور پر نوے کی دہائی کے آخر میں پیدا ہونے والے نوجوان استعمال کرتے ہیں، جو کم عمری سے ہی سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں

مذکورہ لفظ معروف وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ کے ساتھ بڑے پیمانے پر استعمال ہوا تھا۔ آکسفورڈ کے لغت نگاروں نے لفظ ’rizz‘ کے انتخاب کا حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے شارٹ لسٹ الفاظ کی فہرست پر عوامی ووٹنگ کرائی تھی

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے مطابق لفظ ’rizz‘ کو انگیزی زبان کے لفظ charisma (کرشمہ) کی ایک مختصر شکل کہا جاسکتا ہے

اسے ایک فعل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ to rizz up جس کا مطلب ہے کسی کو اپنی طرف متوجہ کرنا، بہکانا، یا بات چیت کرنا

مزید برآں آکسفورڈ کا سال 2022 کا لفظ ’گوبلن موڈ‘ تھا جو خود غرض، کاہل اور لالچی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے

آکسفورڈ لینگویجز کے صدر کیسپر گراتھ ووہل کے مطابق لفظ rizz کے استعمال میں اضافے نے یہ ثابت کیا ہے کہ انٹرنیٹ کلچر سے اخذ ہونے والے الفاظ اور جملے روز بروز مقامی زبان کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

Tags:

#rizz #wordoftheyear #oxforddictionary8th wonder of the worldclass of 2023dragon in the book of danieldragon in the book of jobdragon in the book of revelationharvard universityis david goggins the read deal?oxfordoxford word of the year 2023stop the cycle of additionthe dragon of revelation 12Universityword of the yearword of the year - rizz 🤯🔥✨ #oxford #rizz #viral #trending #shortsworld of the year 2023year of the word
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پچاس برسوں میں پہلی بار شمالی امریکا میں انڈین خفیہ ایجنسی را کے آپریشنز بند

Next

’کم تابکاری، زیادہ توانائی: جاپان کا زمین پر ’مصنوعی سورج‘ بنانے کا خواب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme