Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Amer-jamal-Pakistani-crickter
اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

’اُوبر ڈرائیور سے کرکٹر تک‘ پرتھ ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے عامر جمال کی کہانی

By Akhtar Rasool
دسمبر 17, 2023 3 Min Read
0

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں عامر جمال اپنے ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں

پی سی بی کے مطابق اس میچ میں عامر جمال چھ وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں ڈیبیو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چھٹے بولر بھی بن گئے ہیں

اس سے قبل 1964 میں عارف بٹ نے ڈیبیو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 89 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کی تھیں

شاندار کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک انٹرویو میں عامر جمال نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ”زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، ایک خاص عمل ہوتا ہے، جس سے سب کو گزرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد ہی کوئی شخص اپنی کامیابیوں کی صحیح معنوں میں قدر کرتا ہے۔“

کرکٹ کیریئر میں اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے عامر نے بتایا ”میں نے 2014 میں انڈر 19 کھیلنے کے بعد چار سال تک کوئی خاطر خواہ کرکٹ نہیں کھیلی۔ مجھے صرف چند سیزنز میں گریڈ 2 کے چند میچ ملے۔ میں کسی ایسے شخص کی دعوت پر آسٹریلیا گیا، جو ہمارے کلب میں کھیلنے آئے تھے۔ وہ میرے کام سے متاثر ہوئے اور مجھے اسپانسر شپ کی پیشکش کی“

عامر کا کہنا تھا ”آسٹریلیا میں سیزن کے دوران مجھے پاکستان کے آنے والے انڈر 23 دورے کے بارے میں معلوم ہوا اور میں فوری طور پر واپس آ گیا کیونکہ میں پاکستان سے اپنی محبت کو نہیں چھوڑ سکتا تھا“

انہوں نے کہا ”میں نے آنے والے گریڈ 2 سیزن میں اپنا آپ منوانے کی امیدیں باندھ رکھی تھیں، لیکن مجھے کسی بھی طرف سے منتخب نہیں کیا گیا۔ اس لیے میں نے بینک لیز پر ایک کار خریدی اور اپنے آپ کو رائیڈ ہیلنگ سروسز کے ساتھ رجسٹر کروایا کیونکہ مجھے اپنا گھر بھی چلانا تھا۔ مجھے میرے گھر والوں کی طرف سے بھی زیادہ تعاون حاصل نہیں تھا، اس لیے اب مجھے کما کر اپنا گھر چلانا تھا اور اپنی ٹریننگ کو وقت دینا تھا“

عامر جمال نے بتایا ”دو سال تک فجر کی نماز کے فوراً بعد میں آن لائن آتا تھا اور کام شروع کر دیتا تھا۔ صبح پانچ سے ساڑھے دس بجے تک جب لوگ دفاتر، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو جاتے تھے تو میں اپنی پہلی شفٹ کرتا تھا، جس کے بعد دو گھنٹے تک بغیر کسی آرام کے بولنگ کرتا تھا۔ تھوڑا کھانا کھانے کے بعد جو بھی وقت ملتا، میں بیٹنگ اور فیلڈنگ کرتا تھا۔ دوپہر کے قریب تین بجے سے شام سات بجے تک، میں اپنی دوسری شفٹ کے لیے آن لائن ہو جاتا تھا۔ سات کے بعد، میں جِم کے لیے ایک گھنٹہ نکالتا تھا، اس کے بعد میری تیسری شفٹ ہوتی تھی، جو آدھی رات تک جاری رہتی تھی“

عامر نے مزید بتایا ”اس جدوجہد نے مجھے وقت کی پابندی سکھائی اور میں نے چیزوں کی قدر کرنا شروع کی۔ جب آپ محنت کرتے اور خود کماتے ہیں تو آپ چیزوں کی قدر کرتے ہیں“

میانوالی سے تعلق رکھنے والے چھبیس سالہ عامر جمال نے پروفیشنل کرکٹ کا آغاز اسلام آباد سے کیا۔ نارتھ زون سے کیریئر کی ابتدا میں ہی اتار چڑھاؤ دیکھے

سنہ 2015 میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ کھیلنے کے بعد عامر جمال ابتدا میں کلب کرکٹ کی سیاست کی نذر بھی ہوئے

اسلام آباد میں ہاکس کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے عامر جمال کو قریبی ساتھیوں نے اسلام آباد سے کرکٹ چھوڑ دینے کا مشورہ بھی دیا

کلب کے ایک عہدیدار کے مطابق، عامر جمال پر وہ وقت بھی آیا، جب وہ بیگز اٹھا کر کلبز کے چکر کاٹتے تھے لیکن ان کو کھلانے والا کوئی نہیں تھا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کرکٹ پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے خود کو منوایا

عامر جمال نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پاکستان ٹیلی ویژن کی 2018 کے سیزن میں نمائندگی کی، جس کے بعد وہ کرکٹ کھیلنے برطانیہ چلے گئے

برطانیہ میں کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ان کے کھیل میں مزید نکھار آیا اور وہ کشمیر پریمئیر لیگ کے سیلکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے

عامر جمال پشاور زلمی کے لیے ریزرو کھلاڑی کے طور پر بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ رہے ہیں

وہ وسیم اکرم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی سمجھتے ہیں

عامر جمال نے 2019 میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے وقت بطور نیٹ بولر پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کیا تھا۔

Tags:

aamer jamal 6 wickets vs ausaamer jamal interviewaamer jamal latest interviewaamer jamal storyaamer jamal today newsamir jamalamir jamal 6 wicketsamir jamal bowlingamir jamal latest newsamir jamal life styleamir jamal press conferrenceaustralia vs pakistan cricketaustralia vs pakistan test highlightsaustralia vs pakistan test livedaily cricket mastipak vs aus aamer jamalpakistan vs australia crickettest match cricket 2023 live
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
urdu-kahniya-afsany-stories
Previous

یادِ یارِ مہرباں (برازیلی ادب سے منتخب افسانہ)

jerseys-of-star-footballer-Lionel-Messi-auctioned-for-a-record-7.8-million-dollars
Next

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی چھ جرسیاں ریکارڈ 78 لاکھ ڈالر میں نیلام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme