Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

icc-favorite-batting-performance-of-2023
اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

2023 کی پسندیدہ بیٹنگ پرفارمنس کون سی رہی؟ آئی سی سی کے سوال پر دلچسپ تبصرے

By Akhtar Rasool
دسمبر 27, 2023 2 Min Read
0

ٹی 20، ون ڈے یا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جہاں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شائقین کے دل جیتے وہیں کچھ فینز مایوس تو ضرور ہوئے لیکن اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے رہے۔

سال 2023 جب ختم ہونے کے قریب ہے تو اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شائقین سے سوال کیا کہ رواں سال ان کی پسندیدہ بیٹنگ پرفارمنس کون سی رہی؟

اس سوال کے جواب میں شائقین نے دلچسپ تبصروں کے ساتھ وڈیوز بھی شیئر کیں، لیکن اکثر صارفین نے بغیر کسی شک و شبہے کے گلین میکسویل کے حق میں ووٹ دیا

یاد رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے رواں برس 7 نومبر کو افغانستان کے خلاف 128 گیندوں پر ڈبل سینچری کی تھی

ایکس صارف راحیل چوپڑا نے گلین میکسویل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”وہ میچ، وہ منظر، وہ کھلاڑی اور تاریخ کی سب سے بہترین اننگز کو کون بھول سکتا ہے؟“

صارف آریان نے لکھا ”میری پسندیدہ بیٹنگ وراٹ کوہلی کی تھی، جب مجھے لگ رہا تھا کہ ایک سو اسکور بننا بہت مشکل ہے لیکن انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 103 رنز بنائے تھے۔“

ایک اور صارف عبدللہ نے ورلڈ کپ کی ڈو آر ڈائی گیم میں 400 رنز کے تعاقب میں فخر زمان کی 63 گیندوں پر سینچری‘ کو سال کی بہترین بیٹنگ پرفارمنس قرار دیا

ایکس پر بھانو بھکتا جوشی نے لکھا ”میری زندگی کی بہترین اننگز۔ مضحکہ خیز، غیر منطقی۔۔ جب میں نے میکسویل کو افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے دیکھا تو مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں؟“

علی ٹی نے لکھا ”میکسویل میرے لیے کیک لے آیا۔ شاید بہترین واپسی میں سے ایک، جو میں نے کبھی دیکھی ہے“

سویپ شاٹ نامی صارف کے مطابق ”میں میکسویل کی اننگز کا انتخاب کرتا ہوں کیونکہ اس نے یہ ایک درد کے ساتھ کیا تھا۔“

ریبٹ نامی صارف نے لکھا ”میکسویل کی اننگ ایک افسانوی اننگ تھی، لیکن فائنل میں ہیڈ کی سنچری ’پیشکش پر داؤ‘ کی وجہ سے میرا ووٹ حاصل کرتی ہے۔“

ٹوئٹر یوزر ایمان نے پسندیدہ پرفارمنس کے حوالے سے بتایا ”عائشہ نسیم کی انڈیا کے خلاف 25 گیندوں پر بنائے گئے 43 رنز، فاطمہ ثنا کے 104 گیندوں پر 90 رنز اور منیبہ علی کے 68 گیندوں پر بنائے گئے 102 رنز۔“

سوشل میڈیا یوزر بسمہ نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم کی پرفارمنس ان کی پسندیدہ رہی۔

عثمان اکرم نے لکھا، ٹریوس ہیڈ کی ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کے خلاف اننگ یادگار تھی۔

Tags:

cricket world cup 2023icc latest odi ranking 2023icc latest ranking 2023icc new ranking 2023icc odi ranking 2023icc ranking 2023icc rankings 2023icc t20 batting rankings 2023icc t20 ranking 2023icc world cup 2023india performance in icc world cup 2023men's t20 batting rankings 2023odi batting rankings 2023odi ranking 2023opening ceremony of world cup 2023ranking 2023rohit sharma battingvirat kohli performanceworld cup 2023
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Hollow-man
Previous

کھوکھلے بندے

learn-five-free-courses-on-artificial-intelligence-from-google
Next

گوگل سے مصنوعی ذہانت پر پانچ کورس مفت سیکھیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme