Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

مراد علی شاہ اور علی زیدی میں شدید تلخ کلامی، وزیراعظم کو خط لکھ دیے

By Akhtar Rasool
جنوری 23, 2021 3 Min Read
0

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے متعلق اجلاس میں شدید تلخ کلامی ہوئی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین شدید تلخ کلامی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سےمتعلق  16 جنوری کو منعقدہ اجلاس میں ہوئی اور علی زیدی نے اجلاس سے جاتے ہوئے مبینہ طور پر مغلظات بھی بکیں تھیں

وفاقی وزیر علی زیدی نے 16 جنوری کو ہونے والے اجلاس سے واک آؤٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے واٹر بورڈ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اختیار ضلعی سطح پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا، کیوں کہ شہری سہولیات کے اداروں کی منتقلی کا وعدہ خود وزیراعلیٰ نے کئی ماہ قبل کیا تھا، تاہم مراد علی شاہ نے میرے اس مطالبے پر تین مرتبہ جواب دیا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلٰی صوبے سے منتخب رکن قومی اسمبلی کو جواب دہ نہیں تو میرے پاس اس اجلاس میں بیٹھ کر وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہ تھی، اور پھر اس کے بعد وزیر اعلٰی سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو گھمنڈ بھرے انداز میں خط لکھا، جس میں انہوں نے وزیراعظم کے مرتبے کا خیال نہیں رکھا

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی اور وفاقی وزراء، وزیر اعلٰی، این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان پر مشتمل اعلٰی اختیاراتی کمیٹی نے کراچی سے کچرے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کئی اجلاسوں میں غور کیا، اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا کچرے اور تجاوزات کے خاتمے پر اجلاسوں کا انعقاد سندھ کی کرپٹ حکومت اور دہائیوں کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 16 جنوری کے اجلاس میں ہونے والی بدمزگی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو کانفڈینشل خط لکھا تھا، جس میں علی زیدی کے روئیے کے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ علی زیدی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج اجلاس میں صورت حال کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، اجلاس کے اختتام پر علی زیدی کے روئیے اور بدکلامی پر اسد عمر نے مراد علی شاہ سےمعافی مانگی، علی زیدی ہر اجلاس میں بدتمیزی والا رویہ اختیار کرتے ہیں

ﻭﺯﯾﺮِﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻨﺪﮪ ﻣﺮﺍﺩ ﻋﻠﯽ ﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺳﮯ ﺧﻂ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻠﯽ ﺯﯾﺪﯼ ﻧﮯ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﺎﻧﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﯾّﮯ ﮐﺎ ﻟﺤﺎﻅ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ

وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا خط ان کے منفی رویئے کی نشاندہی کرتا ہے

دوسری جانب ﻭﺯﯾﺮ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺳﻨﺪﮪ ﺳﻌﯿﺪ ﻏﻨﯽ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﮐﻮ ﻟﮑﮭﮯ ﮔﺌﮯ ﺧﻔﯿﮧ ﺧﻂ ﮐﻮ ﻋﻠﯽ ﺯﯾﺪﯼ ﻧﮯ ﻣﻨﻈﺮ ﭘﺮ ﻻ ﮐﺮ ﻏﯿﺮ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﮐﯿﺎ، جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کون کر رہا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﮐﺮﺍﭼﯽ، 30 ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺍﺳﭩﯿﺸﻦ ﮐﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﻣﯿﮟ ﺭﺩﻭﺑﺪﻝ

Next

کیا پانچ ہزار کا نوٹ ختم ہو رہا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme