الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے

ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کر لیے ہیں

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے یکم اور دو فروری کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کیے ہیں ۔ یکم فروری کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا

جب کہ 2 فروری کو سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، چاروں صوبوں کے لوکل گورنمنٹ سیکرٹریز، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی طلب کر لیا ہے

دو فروری کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسز کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close