Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںعالمی

برطانیہ میں معجزاتی بچے کی پیدائش

By Akhtar Rasool
جنوری 28, 2021 2 Min Read
0
 برطانیہ میں قبل از وقت پیدا ہونے والے ایک کمزور اور انتہائی کم وزن بچے نے اپنی زندگی کے پہلے آٹھ ہفتوں میں کووِڈ 19، ای کولائی انفیکشن اور ’سیپسس‘ جیسی تین ہلاکت خیز بیماریوں کو شکست دے کر طبّی ماہرین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے
صحت مند نوزائیدہ بچوں کے برعکس، اس بچے کی پیدائش 15 ہفتے پہلے ہوگئی۔ حتیٰ کہ پیدائش کے وقت نچے کا دل بھی نہیں دھڑک رہا تھا
ڈاکٹروں کی چالیس منٹ محنت کے بعد اس کی دھڑکنیں شروع ہوئیں تو اسے وینٹی لیٹر والے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا
یہ بچہ، جس کا نام ’آرچی‘ رکھا گیا ہے، یکم دسمبر 2020ع کو نوجوان جوڑے شیری مرے اور رابرٹ ایڈورڈز کے یہاں پیدا ہوا تھا لیکن اپنی پیدائش کے فوراً بعد ہی اسے طرح طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا
’آرچی‘ اپنی پیدائش کے پانچویں ہفتے میں ہی ’ای کولائی‘ نامی جرثومے سے متاثر ہو کر شدید بیمار پڑگیا جس کے نتیجے میں وہ ایک مہلک مرض ’سیپسس‘ کا شکار ہوگیا۔
ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پر اس کے ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ نومولود آرچی اِن دونوں بیماریوں کے علاوہ ’کووِڈ 19‘ میں بھی مبتلا ہوچکا ہے۔ اس طرح یہ پورے برطانیہ میں کووِڈ19 کا کم عمر ترین مریض بھی بن قرار پایا
تاہم ڈاکٹروں نے ہمت نہ ہاری اور اس کا علاج شروع کردیا۔ اس وقت جبکہ ’آرچی‘ کی پیدائش کو آٹھ ہفتے مکمل ہوچکے ہیں، وہ ان تینوں بیماریوں کو شکست دے چکا ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہورہی ہے
مکمل صحت یابی تک ’آرچی‘ کو برنلے جنرل ہاسپٹل، لنکاشائر میں بچوں کےلیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہنا ہوگا
جس انداز سے ’آرچی‘ نے تین مہلک بیماریوں کو ایک ساتھ شکست دی ہے، اسے دیکھتے ہوئے برطانوی میڈیا نے اس کا نام ’’معجزاتی بچہ‘‘ رکھ دیا ہے
یہ نام ایک طرح سے درست بھی ہے کیونکہ 15 ہفتے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے انتہائی کمزور ہوتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں تین بیماروں کو شکست دینا، بلاشبہ، کسی معجزے سے کم نہیں۔
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

الیکشن کمیشن آئین سے نہیں کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے، جسٹس فائز

Next

ﮐﺮﺍﭼﯽ ﭨﯿﺴﭧ ﭼﻮﺗﮭﮯ ﺭﻭﺯ ﮨﯽ ﺧﺘﻢ، ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺍﻓﺮﯾﻘﮧ ﮐﻮ ہرا دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme