Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

How-to-fulfill-the-dream-of-going-to-America
کالماہم ترینتازہ ترین

امریکہ جانے کا خواب کیسے پورا کیا جائے؟

By Akhtar Rasool
اگست 4, 2024 2 Min Read
0

امریکہ 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 22 کروڑ روپوں کی سرمایہ کاری کے عوض آپ کو ایک سال کے اندر اندر اپنے ملک میں ویلکم کہنے کو تیار ہے لیکن آپ کے پاس 22 کروڑ روپے نہیں ہیں تو بھی فکر نہ کریں (ای بی ٹو) ویزا ایسا پروگرام ہے، جو آپ کے کروڑوں روپے بھی بچائے گا اور جلد سے جلد امریکہ بھی لے جائے گا۔

ای بی 2 ویزا پروگرام میں آپ امریکہ میں پہلے ملازمت تلاش کرنے، پھر پٹیشن دائر کرنے اور پھر طویل انتظار سے بھی بچ جائیں گے، مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہوں۔

آپ سائنس یا دیگر علوم و فنون میں ایڈوانس ڈگری اور غیر معمولی صلاحیت اور مہارت رکھتے ہیں جو امریکی معاشرے کی بہتری کی لیے استعمال ہو سکتی ہے، تو EB2 آپ کا منتظر ہے۔

اگر آپ درج ذیل سات شعبوں میں سے تین میں اپنی مہارت ثابت کر دیں تو آپ کا کیس بہت مضبوط ہو جائے گا:

  1.  آپ کا تعلیمی ریکارڈ یہ ثابت کرے کہ آپ جس شعبے میں غیر معمولی صلاحیت کا دعویٰ کر رہے ہیں، آپ کے اس سے متعلقہ تصدیق شدہ تعلیمی اسناد ہیں۔
  2.  آپ کے موجود یا سابق ادارے کی طرف سے یہ سرٹیفکیٹ کہ آپ نے دس سال اس شعبے میں کام کیا ہے۔
  3. آپ جس شعبے میں کام کرتے رہے ہیں، آپ کے پاس اس میں کام کرنے کا لائسنس یا سرٹیفکیٹ ہے۔
  4.  اس بات کا ثبوت کہ آپ اپنے ملک میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کے مطابق تنخواہ یا معاوضہ وصول کرتے رہے ہیں۔
  5.  کسی پروفیشل تنظیم کی رکنیت۔
  6.  آپ کے شعبے میں آپ کی انتہائی مہارت اور کامیابیوں کا اعتراف، جو آپ کے ادارے، حکومت یا کسی بزنس ادارے کی طرف سے دستاویزی شکل میں کیا گیا ہو۔
  7.  ایسی اضافی دستاویزات جو آپ کی فیلڈ میں آپ کی مہارت کو ثابت کر سکیں۔

◉ گرین کارڈ ویزا پروسیسنگ کا وقت:

اس گرین کارڈ پروسیسنگ کا وقت عام طور پر تین سے نو ماہ کے درمیان ہوتا ہے۔ تاہم آپ کی صلاحیتوں اور آپ کی طرف سے پیش کیے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر یہ دورانیہ کم بھی ہو سکتا ہے۔

◉ای بی ٹو EB2-NIW USA گرین کارڈ ویزا کے فوائد:

ای بی 2 کی منظوری حاصل کے بعد درخواست دہندگان بغیر کسی انتظار کے امیگرنٹ ویزا یا اسٹیٹس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں امریکہ میں کسی جاب آفر کی شرط سے چھوٹ اور لیبر سرٹیفیکیشن کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس ویزا پروگرام کے تحت درخواست گزار اپنے شریکِ حیات اور 21 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی امریکی مستقل رہائش بھی دلا سکتے ہیں۔

اس بارے میں مزید معلومات آپ کو اس پیج سے مل سکتی ہیں: uscis.gov

بشکریہ: انڈیپینڈنٹ اردو

Tags:

american dreamamerican student visaapply for green cardseb5 green cardgreen cardgreen card applicationgreen card for foreign grads in americagreen card for foreign students in americagreen card interviewgreen card interview marriagegreen card lotterygreen card marriagegreen card visahow to get a green cardmarriage green cardmarriage green card applicationstudent visa to green card in americauscis green cardwhat is a green card?
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
What-does-science-say-about-the-presence-of-thorns-in-the-rose-a-symbol-of-love-
Previous

محبت کی علامت گلاب میں کانٹوں کی موجودگی کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے؟

Gabriel-Garcia-Marquez-fictions
Next

بلتھزار کی شاندار دوپہر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme