سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ایچ ای سی کا دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ مسترد

نیوز ڈیسک

سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ  سندھ کے مشیر برائے بورڈز اور جامعات نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کی جامعات اور کالجوں میں دو سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھیں گے اگر سندھ یونیورسٹی جامشورو سمیت  کسی یونیورسٹی نے دو سالہ ڈگری کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کی ہے، تو ان سے بھی بات کریں گے کیونکہ دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے سے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند متوسط اور غریب طبقے کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے

اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم سندھ کی تمام جامعات میں صوبے کے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت صوبائی خودمختاری کو استعمال کر کے تمام دو سالہ ڈگری پروگرامز جاری رکھیں گے

مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ وفاقی ایچ ای سی کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گی، کہ وہ سندھ کے  تعلیمی اداروں کی جاری کردہ اسنادکی تصدیق کریں لہٰذا تصدیق صرف وہی ادارہ کرسکتا ہے جو ڈگری جاری کرتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close