سعودی عرب نیشنل آرمی کا چار رکنی وفد بغیر ویزے پاکستان پہنچا تو ایف آئی اے حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر روک دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا۔ چاروں اراکین سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے
ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارت خانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ایئرپورٹ پہنچ کر آن آرائیول ویزے جاری کروائے
ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کلیئرنس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اراکین میں ابو الخیال عبدﷲ، محمد سعد الجامی، احمد شاہون النطیری، ضلاک سلیم المعطری شامل تھے۔