Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

حکومت کے خاتمے تک لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا، پی ڈی ایم نے اعلان کر دیا

By Akhtar Rasool
فروری 19, 2021 2 Min Read
0

گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے اسے حکومت کے خاتمے تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر احسن اقبال کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں لانگ مارچ کے انتظامات اور دورانیے پر مشاورت کی گئی

اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے بتایا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کھلی رائے شماری کا واحد حل آئینی ترمیم ہے، الیکشن کمیشن کی رائے درست ہے کہ آئینی ترمیم ہی ہونی چاہیے

میاں افتخار حسین نے کہا کہ  پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے. کمیٹی میں احسن اقبال، نیر بخاری، میر کبیر شاہی، میاں افتخار حسین اور اکرم درانی شامل ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 26 مارچ کو ملک بھر سے لانگ مارچ شروع ہوگا، شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں صوبوں کے دورے کیے جائیں گے، اس دوران تمام مزدور تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا

پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ لانگ مارچ کا نام قومی مارچ اور مہنگائی مارچ ہوگا، جمعہ تین بجے پی ڈی ایم لاپتا افراد کے دھرنے میں شرکت کرے گی، لاپتا افراد کے ورثا کا صرف یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم آکر ان سے ملاقات کریں

انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم کوئٹہ میں بھی لاشوں پر نہیں گئے اور کہا انہیں لاشیں رکھ کر بلیک میل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم کے پیروں میں مہندی لگی ہے کہ وہ ڈی چوک نہیں آ سکتے؟ کیا جعلی وزیر اعظم گرفتار ہیں؟ اگر گرفتار ہیں تو بتائیں، ہم ان کی رہائی کے لیے تحریک چلائیں

میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، یہ مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت چلی نہیں جائے گی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ورزش  سے چھوٹے بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے، تحقیق

Next

بھارت، کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme