حکومت جا چکی، آصف  علی زرداری کا بیان

نیوز ڈیسک

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت جا چکی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں

قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں

صحافی نے سوال کیا کیا سینٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے؟
جس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا؟

صحافی کے اس سوال پر کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ وہ قوتیں غیر جانبدار ہیں؟ سابق صدر نے جوابی سوال داغتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نظر آ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close