پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا

نیوز ڈیسک

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن کو نامعلوم شخص نے سر پر جوتا دے مارا

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا تھا، ن لیگی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ارکانِ اسمبلی کو اسمبلی کے اندر جانے سے روک رہے تھے، اس دوران لیگی رہنماؤں نے پریس کانفرنس بھی کی. اس موقع پر نون لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے. جب کہ نون لیگ کے سینئر رہنما روحیل اصغر مغلظات بکتے ہوئے بھی نظر آئے

بعد ازاں لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے، مصدق ملک کا گریبان پکڑا گیا، اور مریم اورنگزیب کو بھی دھکے اور گالیاں دی گئیں، جب کہ نامعلوم سمت سے کسی نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا، جو احسن اقبال کے سر پر جا لگا

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن اقبال کارکنان کے نعروں کے جواب دے رہے ہیں جب کہ نامعلوم سمت سے آنے والا جوتا ان کے سر پر لگتا ہے

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس بلایا گیا تھا، ج. کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا اجلاس غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close