Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اب فیس بک کی ایک منٹ ویڈیو سے بھی رقم کمائی جاسکتی ہے

By Akhtar Rasool
مارچ 12, 2021 2 Min Read
0

فیس بک نے ٹک ٹاک کی طرز پر ایک منٹ کی ویڈیو اور اسٹریم پر بھی رقم کمانے کا آپشن پیش کر دیا ہے۔ اس آپشن کے تحت زیادہ سے زیادہ صارفین کو فیس بک ویڈیو کی جانب راغب کرنا ہے اور انہیں بہتر مالی آمدنی کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے

ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کے مطابق فیس بک کا یہ قدم ٹک ٹاک کے جواب میں اٹھایا گیا ہے کیونکہ ٹک ٹاک پہلے ہی مختصر ویڈیو کو مونیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور لوگ اس پلیٹ فارم کی جانب راغب ہو رہے ہیں

اس تناظر میں فیس بک سے وابستہ مونیٹائزیشن ڈائریکٹر یوو آرنسٹائن نے بتایا کہ ان کی کمپنی ایسے وڈیو تخلیق کاروں کی مدد کرنا چاہتی ہے جو مختصر وڈیو بناتے ہیں اور لائیو ویڈیوز پیش کر رہے ہیں۔ اس کےبدلے ان کی ویڈوز پر اشتہار چلیں گے جس سے انہیں کچھ آمدنی ہو سکے گی۔ اس طرح فیس بک ایپ کو ٹک ٹاک سے مقابلے کے قابل بنایا جارہا ہے

مختلف انفلوئنسر ٹک ٹاک پر ایپ کریئٹرز فنڈ کی بدولت اپنی ہر دیکھی جانے والی ویڈیوز پر رقم کماتے ہیں۔ لیکن کم ازکم 10 ہزار فالوورز ہونا ضروری ہے اور یہ تعداد مونیٹائزیشن شروع ہونے سے 30 روز قبل موجود ہونی چاہیے۔ اس پروگرام کے تحت انفلویئنسرز ایک ہزار مرتبہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کے دو سے چار سینٹس کما لیتے ہیں۔ اس طرح بعض انفلوئنسرز 200 سے 20 ہزار ڈالر تک کی رقم کمارہے ہیں

فیس بک میں اشتہاراتی مہم سے 1000 ویوز کے 8.75 ڈالر ملتے ہیں اور بعض انفلوئنسر لاکھوں ڈالر تک کماتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاکرز کے مقابلے میں فیس بک کی شرائط کچھ سخت ہیں۔ اول یہ کہ آپ کے 10 ہزار سے زائد فالوورز ہونے چاہیئیں اور مجموعی طور پر چھ لاکھ منٹ کے ویوز ضروری ہیں۔ ان میں پانچ عدد لائیو اسٹریمز بھی ضروری ہیں۔ بقیہ تفصیلات فیس بک کریئٹر ویڈیو پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ ان وڈیوز پر 30 سے 45 سیکنڈ تک کے اشتہارات چلیں گے جس سے لوگوں کو آمدنی حاصل ہو سکے گی.

Tags:

Facebook
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻧﺌﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﺳﻤﯿﺖ ﺗﻤﺎﻡ ﺍٓﭘﺸﻨﺰ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯿﮟ، ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ

Next

یہ تو ہونا ہی تھا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme