چین کی ماڈل ڈرون ٹیکنالوجی کو پاکستان میں کمرشل، ریسرچ، ڈولپمنٹ، ایگریکلچر اور دیگر پر امن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا
گوادر پرو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چین میں ڈرون قوانین سے متاثر ہو کر گزشتہ ہفتے "سول ڈرون اتھارٹی” کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا ترقی اور پرامن مقاصد کے لیے استعمال پاکستان میں وقت کی ضرورت تھی
پاکستانی حکام کے مطابق سول ڈرون اتھارٹی کو ملک میں بغیر پائلٹ طیارے کے نظام کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کا اختیار دیا جائے گا
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سول ڈرون اتھارٹی ڈرون اجازت نامے کی فراہمی، درآمد، مینوفیکچرنگ ، جانچ پڑتال اور اجراء سے متعلق امور کا بھی فیصلہ کرے گی.