Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بھنگ میں کووِڈ-19 کے خلاف مؤثر مادّے کی دریافت، تحقیق

By Akhtar Rasool
مارچ 16, 2021 2 Min Read
0

’’بایوآرکائیو‘‘ نامی پری پرنٹ سرور پر چند روز قبل شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سائنسدانوں نے بھنگ کے پودے میں ایک ایسا مادّہ دریافت کیا ہے جو عالمی وبا کووِڈ-19 کا باعث بننے والے ’ناول کورونا وائرس‘ کو تقسیم در تقسیم ہو کر حملہ آور ہونے سے روکتا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں افراد پر ہونے والے مختلف مشاہدات سے معلوم ہوا تھا کہ جو لوگ بھنگ یا بھنگ پر مشتمل منشیات استعمال کرتے ہیں، وہ دوسروں کی نسبت کورونا وائرس سے بہت کم متاثر ہوئے تھے

اسی بنیاد پر ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ بھنگ میں کوئی نہ کوئی جزو ایسا ضرور ہے جو کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوتا ہے

یہ معلوم کرنے کےلیے یونیورسٹی آف شکاگو، الینوئے میں ماہرین کی ایک ٹیم نے بھنگ میں پایا جانے والا کلیدی مرکب ’’کینابیڈایول‘‘ (سی بی ڈی) الگ کیا اور اسے انسانی پھیپھڑوں سے لیے گئے ’’ایپی تھیلیئل سیلز‘‘ پر کورونا وائرس کے ساتھ آزمایا

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ’’سی بی ڈی‘‘ کی نہایت معمولی مقدار کے ساتھ صرف دو گھنٹے تک رکھنے پر کورونا وائرس اگرچہ ان خلیوں میں داخل ضرور ہوگیا لیکن 48 گھنٹے بعد بھی یہ وائرس ان خلیوں میں اپنی تعداد بڑھا کر حملہ آور ہونے اور انہیں نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہا

بعدازاں یہی تجربات بھنگ کے پودے میں پائے جانے والے دوسرے مرکبات پر بھی دوہرائے گئے مگر اُن مرکبات نے کورونا وائرس کے خلاف بہت معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

واضح رہے کہ ’’سی بی ڈی‘‘ کی طبّی خصوصیات کوئی نئی دریافت ہر گز نہیں، بلکہ ماضی کی مختلف تحقیقات میں یہ مرکب کئی دوسرے خطرناک وائرسوں کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو چکا ہے

یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف بھنگ کی اثر پذیری میں ’’سی بی ڈی‘‘ کو اہم خیال کیا گیا۔ اب تازہ تجربات کے بعد اس خیال کی تصدیق بھی ہوگئی ہے

دھیان رہے کہ اب تک کسی باقاعدہ طبّی تحقیقی جریدے (میڈیکل ریسرچ جرنل) نے اس تحقیق کو اشاعت کے لیے منظور نہیں کیا ہے، لہٰذا اسے امید افزا تحقیق ضرور کہا جاسکتا ہے لیکن ابھی تک یہ ’تصدیق شدہ‘ نہیں ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺣﻠﯿﻢ ﻋﺎﺩﻝ ﺷﯿﺦ ﮐﯽ ﺩﻭ ﻣﻘﺪﻣﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﮐﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﭘﺮﺳﻤﺎﻋﺖ 22 ﻣﺎﺭﭺ ﺗﮏ ﻣﻠﺘﻮﯼ

Next

ﺳﻨﺪﮪ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﺎ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﻢ ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺟﺘﻮﺋﯽ ﮐﻮ ﺟﺎﻣﺸﻮﺭﻭ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺳﮑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﺎﺋﻮﻧﭩﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme