Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

By Akhtar Rasool
مارچ 19, 2021 2 Min Read
0

ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے 60 ارب روپے کے عوض 80 ایکڑ اراضی سفاری بلڈرز کو عطیہ کے طور پر دے دی

تفصیلات کے مطابق ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی نے  اربوں روپے رشوت کے عیوض گلشن معمار میں واقع قیمتی زمین بلڈرز مافیا کے سرغنہ سفاری بلڈرز کو دے دی ہے.

علاقہ کے مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  حکومت سے ایم ڈی اے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

دوسری جانب معاملہ آشکار ھونے کے بعد کرپشن کا الزام ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر غربی ایک دوسرے پر کرپشن کا الزام لگا کر خود بری الذمہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر، کراچی ویسٹ فیاض عالم سولنگی نے ڈائریکٹر ایم ڈی اے سہیل احمد کے خلاف چیئرمین اینٹی کرپشن کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کھا تھا کہ ایم ڈی اے کے افسر سہیل احمد الیاس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے گلشن معمار کی 80 ایکڑ قیمتی اراضی کو سفاری بلڈرز کو عطیہ کے طور پہ دیا تھا، جبکہ افسر سہیل احمد کے ہمراہ، عبدالرشید، سفاری بلڈرز کے خالد یوسفی، اور حضرت بخش اس جعلسازی میں اس کے ساتھ ملوث ہیں

عوامی شکایات کے بعد ملزم کے خلاف انکوائری شروع کی گئی تھی۔ ڈی سی ویسٹ ، بلاک کیو، ایس، اور گلشن معمار کے ٹی کے علاقوں کو بھی مشتبہ فہرست میں شامل کردیا گیا تھا

تاہم دوسری جانب ملزم آفیسر سہیل احمد نے جعلی سازی کے لئے ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کو مورد الزام قرار دیا ہے اور ان کے خلاف اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

ادہر ڈپٹی کمشنر ویسٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے خلاف متحرک ہو گئے ھیں،  واضح رہے کہ مقبوضہ اراضی گلشن معمار کے علاقے میں واقع ہے اور متعدد میڈیا چینلز کے ذریعہ جعلسازی کے ذریعے قبضے کی خبریں بھی گذشتہ کئی مہینوں سے گردش میں ہیں

تاہم اس سلسلے میں کسی بھی تفتیشی ایجنسی نے کارروائی نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومت سندھ اپنے افسران کی جعلسازی کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کرنے میں سنجیدہ نظر آرھی ہے

عمومی طور پہ جب کسی افسر کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) تفتیش کی شروعات کرتا ھے تو ملوث افسران ان کے سامنے اپنی بے گناھی ثابت کرنے میں کامیاب ھو جاتے ھیں اور کسی بھی اسکینڈل سے اپنے ھاتھ صاف رکھنے کے فن سے بخوبی واقف ھیں، اس کرپشن کیس میں ڈی سی ویسٹ اور ایم ڈی اے کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں محکمہ اینٹی کرپشن کو دی گئی ھیں لیکن چھ مھینے سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود کوئی کاروائی سامنے نھیں آئی اور نہ ھی کیس نیب کو رفر کیا جا رھا ھے، یوں لوگوں کے مسلسل آواز کو خاموش کرنے میں ایم ڈی اے کامیاب ھوتا ھوتا دکھائی دے رھا ھے اور عوام کے ساٹھ ارب روپیوں کو یقینی طور پر چونا لگ چکا ھے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایم ڈی اے نے گڈاپ کی 60 ہزار ایکڑ زمین مانگ لی

Next

ﺟﻌﻠﯽ ﮈﮔﺮﯼ ﻭﺍﻻ ﻭﮐﯿﻞ ﭘﮑﮍﺍ ﮔﯿﺎ، ﻧﺠﯽ ﻻ ﮐﺎﻟﺞ ﮐﮯ ﺁﮈﭦ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme