Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

By Akhtar Rasool
مارچ 23, 2021 2 Min Read
0

پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقے ملک میں مشرق سے داخل ہونے والے بارشوں و برفباری کے سسٹم کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے جاتی سردی ایک متربہ پھر لوٹ آئی ہے

رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس کی وجہ سے جہاں جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے وہیں ناصرف بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے بلکہ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

پنجاب میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، گوجرہ، ساہیوال، بورے والا، عارف والا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بند بوسن، لودھراں اور دیگر علاقوں میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں بارش سے قبل چلنے والی طوفانی ہواؤں نے کچے گھروں کی چھتیں، سائن بورڈز اور ہورڈنگز اڑا دیں، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ژالہ باری نے گندم سمیت دیگر اجناس کی فصلوں اور آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے

اسلام آباد اور جڑواں شہر راوالپنڈی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ بھی ملتوی کردی گئی، اب یہ فوجی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی اور اس دن دونوں شہروں میں عام تعطیل ہوگی

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ہے علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث سیکڑوں فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں، ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے 299 فیڈر ٹرپ ہو گئے، پشاور سرکل کے74، خیبر سرکل کے 72، بنوں سرکل کے60 ، مردان سرکل 18، صوابی سرکل 20، ہزارہ 1 کے 19، ہزارہ 2 کے 15 اور سوات سرکل کے 21 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں تین دن سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر اب تک 9 انچ برف پڑ چکی ہے، شدید بارش اور برفباری کے باعث وادی لیپا کا مظفر آباد ست زمینی رابطہ معطل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا، اس لئے ندی نالوں کے کنارے رہنے والی شہری احتیاط کریں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی سمیت سندھ  بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ

Next

دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد سمندر میں گر گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme