Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ان شیطانی جوتوں میں انسانی خون موجود ہے..

By Akhtar Rasool
اپریل 1, 2021 2 Min Read
0

مشہورِ زمانہ جوتے بنانے والی کمپنی نے ایک امریکی ریپر گلوکار پر مقدمہ کیا ہے جس نے انسانی لہو کے حامل انتہائی متنازعہ جوتے متعارف کرائے ہیں اور ان پر کئی شیطانی علامات بھی بنائی گئی ہیں

بروکلِن میں آرٹ کلیکٹر کمپنی ایم ایس سی ایچ ایف نے اسے ’شیطانی جوتے‘ کا نام دیا ہے، جس کے تلوے میں اصل انسانی خون کا ایک قطرہ بھی موجود ہے۔ اس کی قیمت 1,018  ڈالر رکھی گئی ہےاور جوتے کے ایک کنارے پر لیوک 10:18 لکھا گیا ہے۔ اس ڈیزائن کے صرف 666 جوڑے ہی بنائے گئے ہیں

ریپر گلوکار لل ناس ایکس کے مطابق انسانی لہو والے سارے جوتے فوری طور پر فروخت ہو گئے، تاہم انہوں نے نائکی ایئرمیکس 97 کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی تھیں اور اسی بنا پر نائکی نے ان پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں کہا ہے کہ ایم ایس سی ایچ ایف نے ان کا لوگو بھی تبدیل کر دیا ہے

مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس سی ایچ ایف نے اپنی کمپنی اور نائکی کے درمیان غلط فہمی اور الجھاؤ کا تاثر دیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان کوئی معاہدہ ہوا ہے

واضح رہے کہ اس جوتے کی فروخت سے ایک ہفتہ قبل امریکی گلوکار لل ناس ایکس نے ایک وڈیو جاری کی تھی، جس میں ایک گانے ’کال می بائے یور نیم‘ میں وہ فرضی شیطان کے ساتھ رقص کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک منظر میں وہ شیطان سے اس کے سینگ چرا لیتے ہیں

جوتے کے تلوے میں دو اونس سرخ روشنائی بھری ہوئی ہے جس میں ایک قطرہ انسانی خون بھی شامل ہے۔ یہ جوتے انہوں نے ایک جگہ سے خریدے اور اس کے ڈیزائن میں بنیادی اور متنازعہ تبدیلیاں کر کے انہیں ’شیطانی جوتوں‘ کا نام دیا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹک ٹاک پر پابندی لگادو، پابندی ہٹا دو کا کھیل ہنوز جاری

Next

ﮐﺮﺍﭼﯽ یونیورسٹی، ﺑﯽ ﺍﯾﺲ ﺳﯽ ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﯽ ﻓﺎﺭﻡ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﮯ کے بارے میں اہم اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme