Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی

By Akhtar Rasool
اپریل 7, 2021 1 Min Read
0

تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں مبینہ ملوث جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی فہرست پنجاب حکومت
نے تیار کر لی ہے

اطلاعات کے مطابق چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین مسلسل رابطے میں ہیں، جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیس کے حوالے سے بنکنگ کورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ وکلا سمیت صوبائی وزراء بھی پیش ہوئے

جہانگیر ترین کے ساتھ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، نذیر بلوچ، راجا ریاض، سلیمان نعیم، غلام بی بی بھروانہ، خرم لغاری، چوہدری افتخارگوندل، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا اور امیر محمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ وزرا اور ایم پی اے بھی آئے ہیں۔ جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان دوستوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ اکیلے کیوں جائیں گے ہم نے آپ کے ساتھ جانا ہے

دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین کی حمایت اور رابطے کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی ہے، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، اور یہ فہرست وزیراعظم کو دی جائے گی، جب کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے رابطے  میں رہنے والے اراکین کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺟﮩﺎﻧﮕﯿﺮ ﺗﺮﯾﻦ ﮐﺎ ﭘﯽ ﭨﯽ ﺁﺋﯽ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﺍﺭﺍﮐﯿﻦ ﮐﻮ اپنے ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻼﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ

Next

ﮔﺎﮌﯼ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﮭﯿﻨﺲ ﺁﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﻧﮯ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺩﺭﺝ ﮐﺮﺍ ﺩﯾﺎ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme