Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

طلبا کو مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار

By Akhtar Rasool
اپریل 10, 2021 2 Min Read
0

 

کورونا کی وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کو اپنی تدریس کا عمل جاری رکھنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں، بالخصوص سیکنڈری اسکول اور کالجز کے طالب علم سخت مشکلات سے دوچار ہیں، کیونکہ انہیں اسکولوں کے ساتھ ٹیوشن کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے، تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں پائی جانے والی بے یقینی کو کم کرتے ہوئے طلبا کی ان مشکلات کو ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپ Edkasa نے آسان بنادیا ہے

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا کے تیار کردہ اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز سے منسلک نویں اور دسویں جماعت کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی سطح کے طالب علم امتحانات کی گھر بیٹھے تیاری کر سکتے ہیں، ٹیکنالوجی پرمبنی اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے عالمی معیار کے مطابق تدریس کا تجربہ فراہم کرنا ہے

موبائل ایپلی کیشن کی شکل میں طلبا کی رہنمائی اور نصاب کی تیاری میں مدد دینے والے اس پلیٹ فارم سے اب تک پاکستان کے 40 سے زائد اسکول منسلک ہوچکے ہیں اور 55 ہزار طالب علم اس منفرد تعلیمی ایپلی کیشن سے استفادہ کر رہے ہیں، اس ایپلی کیشن کے ذریعے طلبا  کو تجربہ کار اور بہترین صلاحیتوں سے لیس اساتذہ آن لائن پڑھانے کے ساتھ ریکارڈ شدہ لیکچرز کے ذریعے بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں

مختلف کلاسز کے ریاضی، انگریزی، بائیولوجی، کیمسٹری اور فزکس جیسے مشکل مضامین سے متعلق لگ بھگ 4500 ویڈیو لیکچرز بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں جن کی مدد سے طلبا بنیادی تصورات کلیئر کرنے کے ساتھ سیکھنے کی تکنیک سے آگہی حاصل کر سکتے ہیں

اس کے علاوہ مختلف مضامین سے متعلق 15ہزار مختصر سوالات (ایم سی کیوز) بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں، ایپلی کیشن سے وابستہ طالب علم کی ریکنگ بھی کی جاتی ہے تاکہ طالب علم جان سکیں کہ ان کی تیاری کس حد تک موثر ہے

اپنی افادیت کی وجہ سے Edkasa کو سرمایہ کاروں کی بھی توجہ مل رہی ہے، آئی ٹو آئی وینچرز کی سربراہی میں والڈ سٹی کمپنی، زیان کیپیٹل اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک اینجلز سرمایہ کاروں نے پری سیڈ راؤڈ میں تین لاکھ بیس ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مصر کے ریگستان میں تین ہزار سال قدیم ’سنہری شہر‘ دریافت

Next

ﺟﮩﺎﻧﮕﯿﺮ ﺗﺮﯾﻦ کا ﻧﺌﯽ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ فیصلہ، پی پی اور ن لیگ بھی گھات میں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme