وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے، اس میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق نجکاری کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کے مطابق شفاف طریقے سے ہوگی، جب کہ اسی سلسلے میں حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز کی بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا
پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے متعلق وزیر نجکاری اور وزیر خزانہ و صنعت و پیداوار کی مشترکہ صدارت میں بین الوزارتی اجلاس ہوا
محمد میاں سومرو نے کہا کہ قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کیا جائے گا.