میسی کی شرٹس پچاس ہزار فٹبالرز کے لیے مفت ویکسین کا ذریعہ

ویب ڈیسک

ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی شرٹس ساؤتھ امریکا کے پچاس ہزار فٹبالرز کے لیے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں
لیونل میسی نے اپنی تین دستخط شدہ شرٹس کورونا وائرس ویکسین بنانے والی چین کی ایک کمپنی کو عطیہ کیں، جس کے بدلے میں وہ کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کے لیے ویکسین دے گی، ارجنٹائن کے 26 فرسٹ ڈویڑن کلبز کے پلیئرز کو بھی ویکسین لگائی جائے گی
دوسری جانب اس حوالے سے کچھ تنازع بھی کھڑا ہوگیا ہے، کیونکہ یہ ڈیل ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے کروائی گئی، ان پر الزام عائد کیا جار ہا ہے کہ انہیں اپنے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، وہ ایسی ڈیل عوامی مفاد میں بھی کرسکتے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close