Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بینظیر یونیورسٹی لیاری کے طلبا کے پروجیکٹ کو حکومت کی مالی مدد

By Akhtar Rasool
اپریل 24, 2021 2 Min Read
0

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کی تیار کردہ نابینا افراد کی رہنمائی کرنے والی ڈیجیٹل اسٹک (چھڑی)  سندھ اور وفاقی حکومت کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی

سندھ حکومت نے ڈاکٹر شفیق اعوان کی نگرانی میں تیار کی جانے والی ڈجیٹل چھڑی کو کمرشل بنیادوں پر تیار کر کے سندھ میں نابینا افراد کو فراہم کرنے کے لیے فنڈ کی پیشکش کر دی ہے

ڈاکٹر شفیق اعوان نے بتایا کہ طلبہ کی محنت کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے، میڈیا پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیر سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد تیمور تالپور نے رابطہ کر کے اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں اور نابینا افراد کو بااختیار بنانے کے جذبے کو سراہتے ہوئے ڈجیٹل چھڑی سندھ میں بصارت سے محروم افراد کو فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی پیشکش کی ہے

ڈاکٹر شفیق اعوان کے مطابق وزیر اعلیٰ کی منظوری سے دس ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل چھڑیاں کمرشل بنیادوں پر تیار کی جائیں گی، جن میں آزمائشی چھڑی سے زیادہ جدید فیچرز شامل ہوں گے۔ جب کہ یہ چھڑی ہیٹ ویو کی صورت میں بصارت سے محروم افراد کو موسم کی شدت سے بھی آگاہ کرے گی

ڈاکٹر شفیق اعوان نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ صدر مملکت اور گورنر سندھ نے بھی اس پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ڈجیٹل چھڑی تیار کرنے والی ٹیم اور اساتذہ کو گورنر ہاؤس مدعو کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جا سکے

ڈاکٹر شفیق اعوان کے مطابق لیاری میں واقع بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کی تیار کردہ  دیگر ایجادات بھی دنیا کی کسی بھی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائی اور سکھائی جانے والی ٹیکنالوجی کی ہم پلہ ہیں اور سندھ اور وفاقی حکومت کی حوصلہ افزائی سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کا اعتماد بڑھے گا وہ زیادہ تندہی کے ساتھ معاشرے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور لیاری سمیت سندھ بھر کے نوجوانوں میں آئی ٹی کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺳﭙﺮﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﮔﺮﯾﻦ ﺑﯿﻠﭧ ﭘﺮ ﺭﯾﺘﯽ ﺑﺠﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﺗﻌﻤﯿﺮﺍﺗﯽ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺩﺍﺋﺮ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﭘﺮ 2 ﮨﻔﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﻃﻠﺐ

Next

یونیورسٹیوں ﮐﯽ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺩﺭﺟﮧ ﺑﻨﺪﯼ میں ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ کہاں کھڑا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme