Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نابینا فوجی چیونٹیاں اور ان کے کارنامے، ایک نئی حیرت انگیز تحقیق

By Akhtar Rasool
اپریل 24, 2021 2 Min Read
0

چیونٹیوں پر اب تک ہونے والی تحقیق نے اسے ایک انوکھا، منظم اور شاندار سماجی جان دار ثابت کیا ہے، یہ اپنی ذمے داریاں بانٹ کر کام کرتی ہیں۔ یک جان ہوکر غذا کو ذخیرہ گاہ تک پہنچانے کے لیے سپلائی چین بناتی ہیں۔ گھرسازی میں ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں

لیکن اب ایک توزہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں فوجی چیونٹیاں بھی ہیں، جو مل کر ایک طرح کا مچان بناتی ہیں تاکہ لڑکھڑاتی چیونٹیوں کو گرنے سے محفوظ رکھا جاسکے

جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ، مک کوائری یونیورسٹی، نیوجرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور سانتا فے انسٹی ٹیوٹ کے بین الاقوامی ماہرین نے مشترکہ طور پر پنامہ کے جنگلات میں فوجی چیونٹیوں (آرمی آنٹس) پر تحقیق کی ہے جو کہ پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے

یہ چیونٹیاں ایک دوسرے سے جڑ کر پل سازی کرتی ہیں۔ اسی طرح کھانا پہنچاتی ہیں اور اب تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ جڑ کر ایک پیچیدہ اور بڑی ساخت بناتی ہیں لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی

ماہرین نے ایسی صورتحال بنائی جس میں زاویہ 20 سے 90 درجے کا تھا اور بہت مشکل ثابت ہوا۔ اس صورتحال میں چیونٹیوں نے ایک دوسرے کو اس طرح پکڑا کہ ایک جھولا نما جالہ بن گیا۔ یہ لامحالہ ان چیونٹیوں کو بچانے کے لیے بنایا گیا جو لڑکھڑا کر گر سکتی تھیں

محقق، میتھیولیوز نے کہا کہ جب سطح کو 40 درجے پر موڑا گیا تو چیونٹیوں نے مچان نہیں بنایا اور جیسے جیسے سطح ترچھی ہوتی گئی چیونٹیوں پیچیدہ اور بڑی ساختوں میں ڈھل گئیں

علاوہ ازیں جب مزدور چیونٹیاں بڑا شکار لائیں، تب بھی انہیں گزارنے کے لیے پیچیدہ مچان بنائی گئی، جو چیونٹیوں کے جڑنے سے بنی تھی۔ شروع میں تو چیونٹیاں نیچے گریں لیکن جیسے ہی فوجی چیونٹیوں نے حفاظتی مچان بنائی، ان میں گرنے کی تعداد صفر رہ گئی۔ یہاں تک بالکل عمودی صورتحال میں بھی کوئی چیونٹی نیچے نہیں گری!

ماہرین نے اس کے بعد صورتحال کا نظری ماڈل بنایا ہے کہ اسے سمجھا جا سکے۔ معلوم ہوا کہ جب چیونٹیوں کو پھسل کر گرنے کا ڈر ہوتا ہے وہ فوری طور پر ایک دوسرے سے جڑ کر ایک بڑا اسٹرکچر تشکیل دیتی ہیں۔ اس میں اہم شے چیونٹیوں کا باہمی رابطہ ہے جو تیزی سے طے پاتا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ فوجی چیونٹیوں کا کوئی لیڈر نہیں ہوتا اور وہ نابینا ہوتی ہیں۔ ان سب کے باوجود ان کا اجتماعی رویہ بہت سادہ لیکن نہایت نتیجہ خیز ہوتا ہے۔ اس کا اطلاق ہم انجینئرنگ اور اجتماعی روبوٹس پر کر سکتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ نیند کی کمی آپ کے دماغ کے ساتھ کیا کر سکتی ہے

Next

یا علاج کیجیے یا زخم چاٹتے رہیے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme