Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

صنعتی تجزیاتی مرکز جامعہ کراچی کو بین الاقوامی ادارے نے تسلیم کرلیا

By Akhtar Rasool
اپریل 25, 2021 2 Min Read
0

پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (پی این اے سی)، وفاقی وزارت برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے تجزیاتی معیار کی بلندی کے پیشِ نظر بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے صنعتی تجزیاتی مرکز (آئی اے سی) کو ’’سرٹیفکیٹ آف ایکریڈیٹیشن‘‘ دے دیا ہے

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈینٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جمعہ کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی تجزیاتی مرکز اعلیٰ پشہ ورانہ ماحول کا حامل ہے، ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے تحت صنعتی تجزیاتی مرکز سات سو سے زیادہ صنعتوں کو سائنسی جانچ پڑتال کی اعلیٰ سہولت فراہم کر رہا ہے

پروفیسر اقبال چوہدری نے پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کی قومی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ایک وفاقی ادارے کی جانب سے بین الاقوامی مرکز کے تحقیقی اور تجزیاتی معیار کا اعتراف پوری جامعہ کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل اْن تحقیقی مراکز یا تجربہ گاہوں کے معیار کی شناخت اور توثیق کرتی ہے جو متعدد سائنسی شعبہ جات بشمول مائیکرو بائیولوجیکل، کیمیکل، فوڈ، تعمیرات، ماحولیات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل وغیرہ میں تجربات کرتے ہیں

پروفیسر اقبال چوہدری نے پروفیشینسی ٹیسٹ (پی ٹی) کے متعلق کہا کہ صنعتی تجزیاتی مرکز آئی ایس او کے معیار ISO/IEC 17043 پر تسلیم شدہ ادارہ ہے. پروفیشینسی ٹیسٹ دراصل آئی ایس او کے متعلقہ معیار کا اہم عنصر ہے جس کے ذریعے سے تجزیاتی عمل کی توثیق کی جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ صنعتی تجزیاتی مرکز میں قائم خصوصی حلال تجرباتی لیبارٹری میں غذا، کاسمیٹکس، ادویات میں موجود غیر حلال اجزا کی تجزیاتی سروس بھی جاری ہے، اس تجزیاتی مرکز میں سائنسدان مختلف تجربات سے متعلقہ اشیا میں غیر حلال کیمیائی و حیاتیاتی اور مصنوعی اجزا کی موجودگی کی جانچ پڑتال کرتے ہیں

انہوں نے کہا انڈونیشیا نے پاکستان سے انڈونیشیا برآمد ہونے والی غذائی اشیا کی تحقیقی جانچ پڑتال کے لیے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی کی ہی خدمات حاصل کی ہیں. انڈونیشین ایگریکلچر قوارنٹین ایجنسی نے پاکستان کے اس معروف تحقیقی ادارے کو معیاری لیبارٹری قرار دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر تجزیاتی آلات پر بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ بمعہ اسناد دی جاتی ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یا علاج کیجیے یا زخم چاٹتے رہیے

Next

ہونڈا موٹرز نے بڑی پیش رفت کا منصوبہ بنا لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme