Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ناسا نے بلوچستان کے ہنگول نیشنل پارک کو نیچرل ونڈر قرار دے دیا

By Akhtar Rasool
مئی 4, 2021 2 Min Read
0

امریکی ادارے ناسا نے بلوچستان کے ہنگول نیشنل پارک کو پاکستان کا نیچرل ونڈر قرار دے دیا ہے

ناسا ارتھ کی جانب سے ہنگول نیشنل پارک کی سیٹلائٹ تصاویر کو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ”یہ پتھریلا خطہ، پہاڑی غاروں اور خوبصورت  ساحل کے ساتھ پاکستان کے قدرتی عجائبات میں سے ایک ہے۔” اس عنوان کے ساتھ ایک آرٹیکل کو بھی شیئر کیا گیا

ہنگول نیشنل پارک بلوچستان اور پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے جو 6 لاکھ 19 ہزار 43 ہیکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ کراچی سے 190 کلومیٹر دور یہ پارک بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، لسبیلہ اور آواران کے علاقوں پر مشتمل ہے

اس علاقہ میں بہنے والے بارانی دریائے ہنگول کی وجہ سے اس کا نام ہنگول نیشنل پارک رکھا گیا ہے۔ اس علاقہ کو 1988ع میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تھا

ہنگول نیشنل پارک اس وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے کہ اس میں چار مختلف قسم کے ماحولیاتی نظام موجود ہیں

جب کہ  ہندوؤں کا ہنگلاج (نانی) مندر بھی اس پارک میں واقع ہے ۔ بہت سے ہندو دریائے ہنگول کے کنارے پہاڑی غار میں واقع اس مذہبی مقام ہنگلاج ماتا مندر کی یاترا کرتے ہیں

ہنگول نیشنل پارک کی ایک پہچان ’پرنسس آف ہوپ‘ نامی ایک چٹان ہے۔ یہ دور سے دیکھنے میں ایک دراز قامت خاتون کا مجسمہ معلوم ہوتی ہے جو دور افق میں کچھ تلاش کر رہی ہے

سفنکس آف بلوچستان کو مقامی افراد ابولہول کا مجسمہ بھی کہتے ہیں

یہ پارک طبعی طور پر پہاڑ، ریت کے ٹیلوں اور دریا کے ساتھ سیلابی میدان وغیرہ میں بٹا ہوا ہے۔ ہنگول ندی نیشنل پاک سے ہو کر گزرتی ہے اور سمندر میں گرنے سے پہلے ایک مدو جزر والا دھانہ بناتی ہے جو کئی ہجرت کرنے والے آبی پرندوں اور دلدلی مگر مچھوں کا مسکن ہے

اس پارک کے جنگلی حیانات کے حیوانات میں ایبیکس، یورال، چنکارہ، لومڑی، گیڈر، بھیڑیا وغیرہ شامل ہیں۔ پرندوں میں تیتر، گراؤس، ہوبارہ، بوسٹرڈ، باز، چیل، مرغابی، ترن، چہا، فالکن وغیرہ شامل ہیں

رینگے والے جانوروں میں دلدلی مگر مچھ، لمبی چھپکلی، موٹی زبان والی چھپکلی، وائپر اور کوبرا ناگ وغیرہ کے علاوہ کئی اور سمندری حیوانات بھی شامل ہیں

یہاں چند نایاب جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ جن کی طبی حوالے سے بڑی اہمیت ہے۔ مقامی لوگ ان کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج دیسی طریقوں سے کرتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻭﺯﻧﯽ ﺍٓﻡ، کسان نے عالمی رکارڈ بنا دیا

Next

ﻣﺘﻨﺎﺯﻉ ﺳﭙﺮﻟﯿﮓ ﻣﯿﮟ ﺷﻤﻮﻟﯿﺖ، ﻣﺎﻧﭽﺴﭩﺮ ﯾﻮﻧﺎﺋﯿﭩﮉ ﮐﮯ مشتعل ﻣﺪﺍﺡ گراونڈ میں گھس گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme