دنیا کی مشہور ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیون میئر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ٹک ٹاک کے سی ای او کیون میئر نے سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم کو چھوڑ نے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
کیون مئیر نے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے 100 دن بعد ہی خط کے زریعے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے.
ٹِک ٹِک سے وابستہ ہونے سے قبل میئر والٹ ڈزنی کمپنی کے صارفین اور بین الاقوامی سطح کے چیئرمین تھے۔ اس سے قبل وہ ڈزنی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف اسٹریٹیجی آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک سے امریکی شہریوں کی جاسوسی کی جاسکتی ہے
یاد رہے کہ امریکی صدر نے چینی کمپنی کے خلاف کریک ڈاؤن کےاحکامات بھی دیئے تھے۔