کووِڈ-19 کے باعث فیفا نے ورلڈکپ قطر کا افریقین کوالیفائر ملتوی کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر فیفا نے ورلڈکپ قطر کا افریقین کوالیفائر ملتوی کردیا ہے، یہ مقابلے اگلے ماہ جون میں شیڈول تھے
ترجمان فیفا کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایونٹ ملتوی کیا گیا ہے۔ یہ مقابلے ستمبر، اکتوبر، نومبر یا پھر اگلے برس مارچ کی دستیاب ونڈو میں کرانے کا آپشن موجود ہے.