Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ملیر ایکسپریس وے کے پرانے روٹ پر کام مقامی لوگوں کے خلاف سازش ہے، بلوچ متحدہ محاذ

By Akhtar Rasool
مئی 12, 2021 2 Min Read
0

بلوچ متحدہ محاذ نے ملیر ایکسپریس وے کے پرانے روٹ پر دوبارہ کام شروع کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے قدیمی آبادیوں کو مسمار کرنے کی سازش قرار دیا ہے

بلوچ متحدہ محاذکے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ابھی بحریہ ٹائون کی صدیوں سے آباد لوگوں کی زمینوں ،گاؤں اور بستیوں، قبرستانوں و آثار قدیموں پر قبضہ گیری، بدمعاشی اور غنڈہ گردی ختم نھیں ہوئی کہ ایک بار پھر ملیر ایکسپریس وے، جس کو بھی ملیر کراچی کے لئے عظیم الشان ترقی کا نام دیا جا رہا ہے، کا کام پھر اسی روت پر شروع کیا جا رہا ہے. جبکہ ملیر کے مقامی لوگوں نے اس روٹ پر اپنے شدید تحفظات کا نہ صرف اظہار کیا تھا بلکہ ایک بھرپور عوامی مہم چلائی تھی. کیونکہ اس روٹ میں یہاں قدیمی انسانی آبادیاں، کھیت اور سرسبز باغات آتے ہیں.

اس بھرپور عوامی احتجاج و غم و غصے کو دیکھ کر سندھ حکومت اور مقامی سرکاری نمائندوں نے لوگوں کو تسلی دی تھی کہ ملیر ایکسیریس وے کے لائن و روٹ کو تبدیل کرکے بائیں جانب ندی سے گذارا جائے گا تاکہ قدیمی آبادیاں متاثر نہ ہوں.

مگر دو دن پہلے ایک بار پھر سندھ حکومت کے کارندے، سرویئر ملیر کے ان گوٹھوں میں دوبارہ آکر لوگوں کو دھونس دھمکیاں اور  پیسوں کی لالچ دے کر اسی لائن پر ملیر ایکسپریس بنانے جارہے ہیں جہاں لوگوں کے گھر و بستیاں آباد ہیں.

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں پر نشانات لگائے جا رھے ہیں ہمیں آفر کیا جارہا ہے کہ آپ کے کچے گھروں کا معاوضہ ایک لاکھ روپیا دینے کے لئے سندھ سرکار پلاننگ کررہی ہے.

ایک زیرِ تعمیر آر سی سی گھر کے کام کو  فوری طور روکنے کے لئے کہا گیا ہے.

واضح رہے کہ ان آبادیوں میں میمن گوٹھ کی بستیاں و زرعی زمین، ملا عیسٰی گوٹھ کے گھر و زرعی زمینیں، سموں گوٹھ ،پرانا شفیع گوٹھ و دہقان فارم وغیرہ شامل ہیں. یہ علائقے قدیم بلوچ و سندھی بولنے والوں کی آبادیاں ہیں.

بحریہ ٹاؤن ہو، ڈی ایچ اے سٹی ہو، اے ایس ایف رھائشے اسکیم ہو یا ملیر ایکسپریس وے ہو. یا باقی رہائشی اسکیمیں ہوں یہ سب کے سب ریاستی آشیرواد سے ایک سازش کی تحت بنائی جارہی ہیں تاکہ کراچی کے قدیم آبادیوں و انکے زرعی زمینوں کو نیست و نابود کیا جائے. یہاں کے قدیم آبادیوں کو مسمار کیا جائے.

بلوچ متحده محاذ کا کہنا ہے کہ کراچی کے قدیمی باسی ان تمام عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت پر واضع کردینا چاھتے ہیں کہ ہم ان سازشوں کو کسے بھی صورت قبول کرنے کے لئے تیار نھیں ہیں. ہم دوبارہ اپنے احتجاج و جدوجہد کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعلی کی متوقع گرفتاری ۔ مقتدر حلقوں میں متبادل ناموں پر غور ،پیپلز پارٹی قیادت کے صلاح مشورے ۔نیب کی تیاریاں

Next

سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کی مجوزہ  اے پی سی کمیٹی کا اجلاس

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme