بھارت میں پنڈتوں نے ’کورونا مائی‘ کی اکیس روزہ پوجا شروع کرادی

ویب ڈیسک

اترپردیش: بھارتی ریاست اُترپردیش میں خواتین نے کورونا وائرس کو دیوی کا درجہ دیتے ہوئے ’کورونا مائی‘ کی پوجا شروع کردی جو اکیس روز تک جاری رہے گی

بھارتی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، اترپردیش کے گاؤں واراناسی اور کشی نگر میں خواتین کی بڑی تعداد روزانہ ندی کنارے گھنٹوں تک ’کورونا مائی‘ کی پوجا کرتی ہے تاکہ اس دیوی کا غصہ ختم ہوجائے، وبا کا زور ٹوٹ جائے اور مرتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچ جائیں

گزشتہ روز بھی کشی نگر سے ملحق ندی کے کنارے سیکڑوں خواتین قطار باندھ کر کھڑی ہوگئیں اور انہوں نے کورونا مائی کی پوجا شروع کردی

اس موقع پر ایک مقامی خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی پنڈتوں نے کہا ہے کہ انہیں اکیس روز تک دیوی ’کورونا مائی‘ کی پوجا کرنا ہوگی، جس کے بعد یہ وبا ختم ہوجائے گی

پوجا کے دوران سماجی فاصلہ نہ رکھنے کے بارے میں سوال پوچھنے پر ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ ‘کورونا مائی’ کی پوجا کررہی ہیں تو انہیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں ہے

خاتون نے کہا کہ ’’کورونا مائی ہم پر مہربانی کرے گی اور ہمیں (اس وبا سے) خود ہی محفوظ رکھے گی‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close