Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

مصنوعی ذہانت، گوگل جِلد کے امراض کا ڈاکٹر بن گیا!

By Akhtar Rasool
مئی 20, 2021 2 Min Read
0

سلیکان و یلی : مصنوعی ذہانت کی بدولت اب گوگل جِلد کے امراض کا ڈاکٹر بن گیا، جی ہاں ٹیکنالوجی کی دنیا کے دیو گوگل نے مصنوعی ذہانت سے لیس ایک ایسا نیا ٹول متعارف کروایا ہے، جس سے جلد کے امراض میں مبتلا افراد میں بیماری کی تشخیص میں مدد ملے گی

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک تازہ رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  گوگل نے جلد، بال اور ناخن کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے’ ڈرماٹولوجی اسسٹ ٹول‘ بنا لیا ہے۔ جلد کے کینسر کے ایک ماہر کا اس ٹول کے  بارے میں کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں ہونے والی جدت ڈاکٹروں کو مریضوں کے زیادہ بہتر علاج کا اہل بنا رہی ہے

یہ ٹول مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے مریض کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تصویر کی جانچ کرکے استعمال کنندہ کے جِلدی امراض کی تشخیص میں مدد دیتا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس ٹول کی آزمائش مکمل کی جا چکی ہے اور اس سال کے آخر میں ہونے والی سالانہ ڈیولپر کانفرنس میں اسے لانچ کر دیا جائے گا

گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ڈرماٹولوجی اسسٹ ٹول‘ مصنوعی ذہانت کی بدولت جلد کی 288 مختلف کیفیات کی شناخت کرسکتا ہے۔ تاہم گوگل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسے طبی شناخت اور علاج کے متبادل کے طور پر ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے

گوگل کے مطابق اس ٹول کو ڈیولپ کرنے میں تین سال کا عرصہ لگا اور تجرباتی طور پر جِلدی کیفیت کی تشخیص کے لیے 65 ہزار تصاویر کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔ جس میں جِلد کی ہر کیفیت، تمام شیڈز اور ٹون والی تصاویر بھی شامل تھیں

مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مریض کو آن لائن سوالات کے جواب دینے بھی ضروری ہیں۔  گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے سرچ انجن پر سالانہ تقریبا دس ارب لوگ جلد، بال اور ناخن کے مسائل کو سرچ کرتے ہیں

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے ڈرماٹولوجی اسسٹ کو تاحال امریکا میں استعمال کی کلیرینس نہیں دی گئی، تاہم ایف ڈی اے کی جانب سے پھیپھڑوں کے کینسر کی شناخت میں مدد دینے والے اسی نوعیت کے برطانوی ٹول کو استعمال کی منظوری دی جا چکی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بجٹ میں ترقیاتی اخراجات منجمد کر کے تنخواہوں میں اضافےکا فیصلہ

Next

گوگل کانفرنس میں ایسی انقلابی ٹیکنالوجی اور ٹولز متعارف، جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme