Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمیموسم

خلیج بنگال کا طوفان ’یاس‘ شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل

By Akhtar Rasool
مئی 25, 2021 2 Min Read
0

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’یاس‘ شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا

عالمی ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ شدید ترین سمندری طوفان شمال میں بھارتی ریاست اوڑیسا اور مغربی بنگال کی جانب بڑھ رہا ہے

امکان ہے کہ یاس طوفان  26 مئی کو بھارتی علاقے بالاسور کے ساحل سے ٹکرائے گا

ماہرِ ماحولیات کے مطابق  اس دوران ہواؤں کی رفتار 150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 170 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹا ہونے کا بھی امکان ہے

اوڑیسا حکومت نے  ریاست کے 12 اضلاع کے حکام کو انتباہ جاری کر دیا ہے، کیونکہ 26 مئی کو ایک طوفانی اس کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔خصوصی ریلیف کمشنر پی کے جینا نے بتایا کہ اوڑیسا کو ہندوستانی محکمہ موسمیات  کی جانب سے خلیج بنگال میں ایک کم دباؤ والے علاقے کی تشکیل کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے

اگرچہ آئی ایم ڈی کی جانب سے ابھی تک ممکنہ طوفان، اس کی ہوا کی رفتار اور اس کی شدت کے بارے میں حتمی طور پر بتانا باقی ہے، لیکن ریاستی حکومت پہلے ہی توانائی اور پنچایتی راج ، شہری ترقی اور گھر سمیت تمام محکموں سے کہا ہے کہ وہ اس طوفان کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں

انہوں نے بتایا ہے کہ اگر یہ ایک طوفان کے طور پر سامنے آتا ہے تو ایک معیاری طریقہ کار کے مطابق عمان کے ذریعہ دیا ہوا نام ’’ یاس (Yaas)‘‘ رکھا جائے گا

جینا نے بتایا کہ بالاسور ، بھدرک ، کیندرپارہ ، جگت سنگھ پور ، پوری ، گنجام ، مایوربنج ، جاج پور ، نیاگڑھ ، کھورڈا ، کٹک اور گاجاپتی اضلاع کے حکام کو ممکنہ طوفان کے بارے میں الرٹ کردیا گیا ہے

ادہر ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان یاس کے اثرات پاکستان تک نہیں آئیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بیلجیئم نے کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی تفصیلات طلب کرلیں

Next

اس سال سپر مون اور ’خونی چاند گرہن‘ ایک ساتھ ہوں گے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme