Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

اساتذہ کی مستقلی، عدم عمل درآمد پر عدالت سندھ حکومت پر برہم

By Akhtar Rasool
مئی 25, 2021 2 Min Read
0

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے اساتذہ کی مستقلی اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحانات لینے سے متعلق درخواست پر احکامات کے باوجود عمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کے دوران کہا کہ پہلے کہا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے منظور دے دی ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ کابینہ سے منظوری لی جائے گی، ہر چیز کابینہ میں کیوں لے جاتے ہیں؟ کابینہ کو اساتذہ کی تقرریوں اور مستقل کرنے میں مداخلت کا اختیار ہی نہیں، کابینہ منع کر دے تو کیا اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائے گا؟

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جب یہ طے ہو چکا ہے کہ اساتذہ سندھ سروس پبلک کمیشن میں امتحان دیں گے، تو پھر کابینہ بیچ میں کہاں سے آگئی؟ ہم وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نوٹس دے کر کے پوچھ لیتے ہیں

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم نے عدالت کو بتایا کہ نئے خط کے مطابق کابینہ فیصلہ کرے گی کہ اساتذہ نے امتحان دینا ہے یا نہیں؟

اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کابینہ کو کس نے اختیار دیا ہے؟ خوامخواہ لوگوں کو تنگ کرنے والی بات ہے، ایسے رویّے سے سندھ سروس اسٹرکچر خراب ہو رہا ہے، لوگ پریشان ہیں، سیکریٹری تعلیم خود خط لکھتے ہیں اور مکر جاتے ہیں، طے ہوا تھا اساتذہ پہلے سندھ پبلک سروس کمیشن میں امتحان دیں گے، اب آپ نئی بات لے کر آگئے ہیں

عدالت نے کہا کہ ہر چیز میں سندھ کابینہ کہاں سے آ جاتی ہے؟ ایسے کیسز کو طول دے کر لوگوں اور عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، وقت خود ضائع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیسز عدالتوں میں التواء کا شکار ہیں، عدالت نے فیصلہ کر دیا تھا، مگر سندھ حکومت معاملہ لٹکا رہی ہے

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ ہمیں تین دن کی مہلت دی جائے

عدالت نے سندھ حکومت کو تین دن کی مہلت دے دی اور کہا کہ آپ سے کچھ نہیں ہو رہا تو بتا دیں، چیف سیکریٹری کو بلا لیتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شاہد خاقان کی پی پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر استعفے کی دھمکی

Next

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے متعلق حکومت کا ارادہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme