Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

خطرناک برڈ فلو وائرس اگلی عالمی وبا بن سکتا ہے، چینی ماہرین

By Akhtar Rasool
مئی 26, 2021 2 Min Read
0

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اب تک 46 ممالک میں لاکھوں مرغیوں کو متاثر اور ہلاک کرنے والا خطرناک برڈ فلو (H5N8) آنے والے برسوں میں عالمی انسانی وبا کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے

تحقیقی مجلے ’’سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ مقالے میں وائیفینگ شی اور جارج ایف گاؤ نے برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) وائرس کی مختلف اقسام اور ان میں جینیاتی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا ہے

وائیفینگ شی اور جارج ایف گاؤ کا کہنا ہے کہ H5N8 برڈ فلو وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والے ممالک کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے

شی اور گاؤ نے اپنی تحقیق میں روس کے ایک پولٹری فارم پر ایچ فائیو این ایٹ (H5N8) برڈ فلو وائرس سے سات ملازمین کے متاثر ہونے کا خاص طور پر تذکرہ کیا ہے

یاد رہے کہ یہ واقعہ دسمبر 2020ع میں پیش آیا تھا جس کی تصدیق کے بعد عالمی ادارۂ صحت کو اس کی اطلاع فروری 2021ع میں دی گئی تھی

یہ خبر اس لیے بھی تشویشناک ہے کیونکہ H5N8 برڈ فلو وائرس سے انسانوں کے متاثر ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے

اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ اگر اس وائرس کی بعض اقسام خود کو تبدیل کر کے پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہونے اور انہیں بیمار کرنے کے قابل ہوچکی ہیں تو آنے والے مہینوں اور برسوں میں ان کے مزید تبدیل ہو کر ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے انسان کو متاثر کرنے کا امکان بھی موجود ہے

واضح رہے کہ برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) وائرس پالتو مرغیوں اور بطخوں کے علاوہ جنگلی اور ہجرتی پرندوں میں بھی عام پایا جاتا ہے

ویسے تو اس کی درجنوں اقسام ہیں تاہم ان میں سے پانچ ذیلی اقسام ہی انسانوں کو متاثر اور ہلاک کرتی دیکھی گئی ہیں

اس حوالے سے H5N8 برڈ فلو وائرس کی وہ چھٹی اور تازہ ترین ذیلی قسم ہے جس نے پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی متاثر کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے

شی اور گاؤ نے خبردار کیا ہے کہ H5N8 وائرس کا تیز رفتار پھیلاؤ اور اس کی بدلتی ہوئی ماہیئت، دونوں ہی انسانوں کے لیے شدید خطرے کی علامت ہیں، جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے

ان تمام معلومات کے باوجود، ہم پہلے سے نہیں بتا سکتے کہ H5N8 وائرس اگلی انسانی وبا کا باعث بنے گا یا نہیں؟ اور اگر بنے گا تو کب؟ اس کے لیے ہم صرف اور صرف حالات پر نظر ہی  رکھ سکتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں ڈاکو راج کی کہانی (دوسری قسط)

Next

گولڈ سمتھ لائن کی بندش بلوچوں کا معاشی قتل ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme