Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نیب کے نام پر لوٹ مار؛ رقم دینے والے 50 سے زائد افسران و تاجر شامل تفتیش

By Akhtar Rasool
مئی 29, 2021 2 Min Read
0

کراچی: نیب کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کی نشاندہی پر پچاس سے زائد سرکاری افسران اور تاجروں کو تحقیقات میں شامل تفتیش کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق چئیرمین اور ڈی جی نیب کے نام پر لوٹ مار کرنے والے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نیب کراچی نے تحقیقات میں پچاس سے زائد سرکاری افسران اور تاجروں کو شامل تفتیش کرلیا ہے

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ خالد سولنگی نامی ملزم اور اس کا گروپ نیب افسران بن کر سرکاری افسران اور تاجروں کو بلیک میل اور کیسز ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کر کے رقم بٹورتے تھے

گزشتہ ماہ جعلساز خالد سولنگی کے بیٹے عامر کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، اور ملزمان کے زیرِ استعمال چار سو سے زائد سمز بھی نیب حکام نے برآمد کرلیں

خالد سولنگی کو دبئی سےانٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے لئے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی گئی ہے

نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب کے نام پر جعلساز خالد سولنگی کو رقم دینے والوں میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عامر خورشید بھی شامل ہیں، تاہم نیب کی طلبی پر عامر خورشید جواب دینے کے بجائے رخصت پر امریکا چلے گئے۔ اسپیشل ہوم سیکرٹری نے مقدمات سے بچنے کے لئے اسی لاکھ روپے جعلساز کو ادا کئے، جب کہ عامر خورشید پر حقیقت میں لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے نیب میں تحقیقات جاری ہیں

ذرائع نے بتایا کہ جعلساز خالد سولنگی اور اس کے بیٹے عامر حسین کو ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر بدین منور میرانی نے بھی رقم دی، فوڈ آفیسر منور میرانی نے پچاس لاکھ روپے ادا کئے اور اسے مزید تیس لاکھ ادا کرنے تھے۔ تاجر رفیق قریشی نے بھی جعلساز گروہ کے سرغنہ خالد سولنگی کے گرفتار بیٹے عامر کو کروڑوں کی ادائیگی کی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کینیڈا کے سابق بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد

Next

نون لیگ کی پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme