Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہو سکے گا؟

By Akhtar Rasool
جون 1, 2021 2 Min Read
0

نئی دہلی :  بھارت میں کورونا وائرس وبا کی ابتر صورت حال کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے سے دوچار ہے، تاہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی بھارت سے فوری منتقلی کا امکان کم ہے کیونکہ بی سی سی آئی منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے میزبانی کا فیصلہ ایک ماہ آگے بڑھانے کی درخواست کر رہی ہے

آئی سی سی بورڈ کے منگل کے ورچوئل اجلاس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے

البتہ بھارتی بورڈ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ایک ماہ تک موخر کرنے کی درخواست کرے گا

واضح رہے کہ میگا ایونٹ اکتوبر، نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی متحدہ عرب امارات منتقلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

بی سی سی آئی اگرچہ اپنی آئی پی ایل ستمبر، اکتوبر میں یواے ای میں مکمل کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے، لیکن ورلڈ کپ اپنے ہی ملک میں کرانا چاہتا ہے. اسی لیے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آنے کا امکان کم ہے

یکم جولائی کے بعد بی سی سی آئی کی ایک اور خصوصی جنرل میٹنگ ہوگی، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

آئی سی سی کی جانب سے میزبانی کا باضابطہ اعلان 18 جولائی سے شیڈول سالانہ کانفرنس میں ہوگا، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بی سی سی آئی میگا ایونٹ کے لیے حکومت سے ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کرے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ بورڈ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم ٹیکس کی رقم 906 کروڑ روپے معاف کرنا مشکل ہوسکتا ہے،آئی سی سی میٹنگ میں فیوچر ٹور پروگرام کے اگلے دورانیے پر بھی بات ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ نے نیا وقت بچاؤ فیچر متعارف کرا دیا

Next

کوپا کپ2021 اب ارجنٹائن کے بجائے برازیل میں ہوگا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme