Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

فیس بک ملازمین نے فلسطینیوں کے خلاف کمپنی کی دہری پالیسی پر آواز اٹھا دی

By Akhtar Rasool
جون 3, 2021 2 Min Read
0

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے درجنوں ملازمین کمپنی کی دہری پالیسی کے خلاف بول اٹھے ہیں

فلسطینیوں کے حق میں شیئر ہونے والے مواد کو نیوز فیڈ پر نہ دیکھنے کے خلاف فیس بک کے ملازمین نے کمپنی کے خلاف خط لکھ دیا ہے

فیس بک کے دو سو ملازمین نے کمپنی کو خط میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں شیئر ہونے والے مواد کو مسلسل صارفین کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے۔ صارفین نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ فیس بک ان کی آواز کو دباتا ہے۔ یہ کمپنی کی آزادی اظہار رائے کی پالیسی کے خلاف ہے

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں شیئر کیے گئے مواد کا تحفظ یقینی بنایا جائے، کمپنی اپنے صارفین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے اور صیہونیت سے متعلق اپنی پالیسیاں واضح کرے

ملازمین نے فیس بک سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دینے والی پوسٹ پر بھی وضاحت طلب کی ہے

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں پر 11 روز تک مسلسل بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 250 سے زائد فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے اپنے حملوں میں متعدد رہائشی اور دفتری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے بعد فیس بک پر دنیا بھر کےصارفین نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں مواد شیئر کیا جسے فیس بک نے ڈیلیٹ یا حذف کردیا یا پھر صارفین تک اس کی پہنچ کو بلکل محدود کر دیا.

Tags:

Face BookPalestine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آئیے، الذوالفقار طیارہ ہائی جیکنگ کیس کو یاد کرتے ہیں

Next

یورو کپ سے قبل کوپن ہیگن میں دُنیا کی سب سے بڑی فٹ بال تیار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme