کراچی : کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے انچارج کا کہنا ہے کہ شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کرانے پر ایوننگ پروگرام کے چار طلبہ کے داخلے برائے سال 2021ع منسوخ کردیئے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی فلک صدیقی بنت محمد فضل صدیقی فارم نمبر 368147، محمد اُسامہ نعیمی ولد محمد نسیم خان فارم نمبر 367910، شہباز شکیل خان ولد شکیل اختر خان فارم نمبر 363138 اور شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی سیدہ حاجرہ بصیر بنت سید عبدالبصیر فارم نمبر 367148 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی ہیں جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں.
دوسری جانب کراچی یونیورسٹی نے بی اے ایل ایل بی اوربی اے ایل ایل بی (آنرز)فائنل اور ایل ایل بی (فائنل) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے
ناظم امتحانات کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے بی اے ایل ایل بی(لاء) فرسٹ ایئرکے سالانہ امتحانات برائے 2020 ء اور بی اے ایل ایل بی (آنرز)فائنل اور ایل ایل بی (فائنل)ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ 10 جون 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے
بی اے ایل ایل بی(لاء) فرسٹ ایئرکے امتحانی فارم 12750 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے ایل ایل بی (آنرز)فائنل اور ایل ایل بی (فائنل)کے امتحانی فارم 11600 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں
امتحانی فارم کراچی یونیورسٹی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں
ناظم امتحانات کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات برائے 2020 ءکےلئےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں 10جون2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے.
دوسری جانب آئی بی اے کراچی نے راوں سال فال 2021 سمیسٹرکے داخلوں کے لئے2سالہ ماسٹر آف سائنس ڈویلپمنٹ اسٹڈیز پروگرام کا اجراء کردیاجو مجموعی طور پر 30 کریڈٹ آورزپرمشتمل ہوگا۔
یہ پروگرام، اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام ڈیزائن کیا گیا ہے اور محکمہ معاشیات اور محکمہ سوشل سائنسز اور لبرل آرٹس کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔یہ کثیر الانضباطی پروگرام ترقی کے نظریہ اور طریقوں کے تنقیدی موضوعات کی کھوج کریگا ہے اور معاشروں کے ارتقا میں ترقیاتی عمل کومتعارف کرائے گا۔
ایم ایس ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلباء کی تربیتی عمل میں معاونت کے ساتھ ترقی سے منسلک طریقہ کار اور پالیسی سے آگہی فراہم کریگا۔ یہ پروگرام کثیر الشعبہ معاشرتی سائنس کے ارتقائی نظریے، مقداری طریقوں اور معاشرتی نشوونما کے مختلف شعبوں میں کام آنے والی ایپلی کیشنز کی بنیاد ڈالنے میں بھی مدد دیگا۔ڈین، اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز، ڈاکٹر اسماء حیدر نے پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پروگرام طلباء کو ترقیاتی نظریہ اور عمل کے اہم موضوعات کی کھوج اور تاریخی تناظر کو حالیہ پیشرفتوں سے جوڑنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ہمارہ مقصد طلبعلموں کی تربیت کے ذریعے انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں مقامی برادریوں کے لئے تبدیلی اور مثبت بدلاو کا باعث بن سکیں۔
پروگرام کے اجراء کے موقع پر آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہاکہ ترقیاتی مطالعات ایک ایسی پالیسی بحث ہے جس میں معاشرے کی تاریخ، ماحولیات، ثقافت، ٹیکنالوجی اور سیاست کے لحاظ سے غور کیا جاتا ہے۔ ان عوامل سے پیدا ہونے والے اختلافات کی آگہی سے معاشرتی نشوونما اور طریقوں کی حکمت عملیوں کومرتب کرنا اس پروگرام کے مقاصد میں شامل ہے جس کی تکمیل کے لئے عمدہ فیکلٹی اورجدید انفراسٹرکچر کوبروئے کار لیا جائے گا۔
ڈاکٹر زیدی نے روشنی ڈالی کہانے والے دنوں میں یہ پروگرام دوسری یونیورسٹیوں کے لئے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔اس پروگرام سے فارغ التحصیل افراد تحقیقی اداروں، سرکاری شعبوں، ترقیاتی ایجنسیوں، بین الاقوامی تنظیموں، اور پالیسی سے متعلق تھنک ٹینکوں میں اپنے کیریئر کا انتخاب کرپائیں گے۔ڈویلپمنٹ اسٹڈیز پروگرام کے اضافے کے ساتھ، آئی بی اے کراچی 6 انڈرگریجویٹ اور 3 پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے ساتھ ساتھ 10 گریجویٹ پروگرام میں داخلہ فراہم کر رہا ہے۔