Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

جسقم چيئرمين صنعان قريشي گرفتاری کے بعد گمشدگی، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر, دو سو وکلاء کا بلامعاوضہ کیس لڑیں گے

By Akhtar Rasool
جون 8, 2021 2 Min Read
0

بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف مظاہرے کے بعد جیئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان قريشی کو گرفتاری کے بعد گم کر دیا گیا

صنعان قریشی کی گمشدگی کے حوالے سے ان کے بھائی کوثين قريشی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست  ایڈووکیٹ محمد خان شيخ  کی معرفت داخل کرا، دی ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ايس ايچ او اسٹيل ٹاؤن ممتاز مروت کی قیادت میں رينجرز اہلکار گھر میں گھس آئے. جب میری والدہ اور میں نے ان سے چادر اور چار دیواری کا، تقدس پامال کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے یوں گھر میں گھس آنے کا سبب پوچھا تو ایس ایچ او نے ہم پر پستول تان کر کہا کہ اگر زندگی پیاری ہے تو خاموش رہو

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بعد ازاں وہ سخت تشدد کے بعد صنعان قریشی کو پرائیویٹ گاڑی میں اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے

درخواستگذار کے مطابق ابھی تک میرے بھائی کو نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے نہ ہی اس کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے. کچھ معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہے. ان کی زندگی کو خطرہ ہے، انہیں فوری طور پر بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے

درخواست میں وفاق، سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز کو فریق بنایا گیا ہے، جس پر سماعت 10 جون کو ہونے کا امکان ہے.

جبکہ جسقم چیئرمین صنعان قریشی کو گھر سے اٹھا کر غائب کیے جانے، ہزاروں کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے اور سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف آج سندھ بھر میں شدید احتجاج کیا گیا، کئی شہروں میں ہڑتال رہی اور کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ معطل رہی.

دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد قائدین اور ہزاروں مظاہرین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں مظاہرین پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور سینئر وکلاء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گیا کہ 200  سے زائد وکلاء مقدمات کی بلا معاوضہ پیروی کریں گے، جن میں محمد خان شيخ، اشفاق شاھ بخاری، مختيار سوڈر، نثار احمد شر، سندھ بار کاؤنسل کے ممبران غلام رسول سوھو، محمد اشرف سموں، اصغر ناريجو، امر حسيب اور دیگر وکلاء شامل ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بحريہ ٹاؤن اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف نيو يارک میں سندھی کمیونٹی کا احتجاج

Next

سندھ حکومت رواں مالی سال کے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme