Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

خبردار ،سائیڈ لوڈنگ ایپلی کیشنز خطرناک ہو سکتی ہیں!

By Akhtar Rasool
جون 25, 2021 2 Min Read
0

سلیکان ویلی : ایپل نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے سائیڈ لوڈنگ ایپلی کیشنز کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے

ایپل کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈیویلپرز کو ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور سے باہر ایپس ڈسٹریبیوٹ کرنے کی اجازت دینے سے اس کے صارفین کو شدید سیکیورٹی خطرات کا سامان ہوسکتا ہے

ایپل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کمپنی نام نہاد سائیڈ لوڈنگ ایپلی کیشنز کو اجازت دینے کے سخت خلاف ہے، جس سے صارفین کو رینسم ویئر اور مالیاتی دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ دیگر سیکیورٹی خدشات کا بھی سامنا ہوسکتا ہے

ایپل کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب اسے ریگولیٹرز اور ڈیویلپرز کی جانب سے ایپ اسٹور کے حوالے سے سخت دباؤ کا سامنا ہے اور کمپنی کو Epic گیمز کمپنی کے ساتھ ہونے والی قانونی جنگ کے نتائج کا انتظار ہے، جس میں گیمز اسٹوڈیوز نے ایپل کی جانب سےغلط شرائط و ضوابط کا الزام عائد کر رکھا ہے

ایپک Epic کا کہنا ہے کہ ان کے گیمز نے مسابقتی اسٹور فرنٹ تخلیق کرنے کے لیے کوئی راز نہیں رکھا ہے لیکن ایپل اپنے ایپ اسٹور پر تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ ایپل اپنی ایپ اسٹور پالیسیوں پر یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا میں زیر تفتیش ہے؛ اورمتعدد ڈیویلپرز گزشتہ ایک سال سے نام نہاد ’ایپل ٹیکس‘ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں

اسی نوعیت کے الزامات کا سامنا ایپل کے بڑے حریف گوگل کو بھی ہے جس کے Epic گیمز کے ساتھ معاملات خراب ہیں جب کہ ایپل کو اس بات پر بھی تحفظات لاحق ہیں کہ ڈیجیٹل مارکیٹس کےلیے آنے والی یورپی یونین کی ریگولیشنز، ایپل پر سائیڈ لوڈنگ ایپ کو فعال کرنے کا دباؤ ڈال سکتی ہیں

ایپل کی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائیڈ لوڈنگ ایپس کی اجازت دینے سے آئی او ایس پلیٹ فارم کی سیکیورٹی کم ہونے سے صارفین کو سیکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور ہیکرز یا اسکیمرز ان ایپس کا غلط استعمال کرتے ہوئے صارفین کو گمراہ اور آئی فون کی سیکیورٹی  فیچرز اور پرائیویسی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا مالک جہاز سے گرفتار

Next

غبارہ نما کیپسول میں خلا کی سیر… ٹکٹ صرف….!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme