Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

یورو کپ: 55 سال بعد انگلینڈ پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

By Akhtar Rasool
جولائی 8, 2021 2 Min Read
0

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا، جس کے بعد پچپن سال سے ٹرافی سے محرومی کو دور کرنے کے لیے اب وہ کچھ گھنٹوں کے فاصلے پر ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اتوار کے روز اٹلی کا سامنا کرے گی اور انہیں یقین ہے کہ وہ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیں گے

واضح رہے کہ انیس سو چھیاسٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلینڈ بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ ڈنمارک میں فضا سوگوار ہوگئی ہے

یورو کپ میں اس سے پہلے انگلینڈ دو مرتبہ تیسری پوزیشن تک پہنچ پایا تھا۔ 1966ع ورلڈ کپ کا فائنل بھی ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور مغربی جرمنی کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں انگلینڈ نے فٹبال کا پہلا ٹورنامنٹ جیتا تھا

اِس بار ویمبلے کی ٹھنڈی شام تقریباً 65 ہزار تماشائیوں کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری جو ‘سوئیٹ کیرولین’ اور ‘فٹ بال کمنگ ہوم’ کے اشعار سے خود کو جوش دلا رہے تھے

لیکن ڈینمارک کی ٹیم آدھے گھنٹے میں منظر نامے میں تیزی لے آئی جب مائیکل ڈیمسگارڈ نے لیوک شا کو اینڈریس کرسٹینسن پر فاؤل کرنے کی سزا دی اور فری کک نے جورڈن پک فورڈ کی قلابازی کو کراس کردیا

یہ وہ پہلا گول تھا جو انگلینڈ پورے ٹورنامنٹ کے دوران روکنے میں ناکام رہا اور برطانیہ میں مقیم ہزاروں ڈینز تماشائیوں نے کھل کر اس کا جشن منایا

اس کے بعد تماشائی خاموش ہوگئے لیکن انگلینڈ نے اسکور صرف دس منٹ کے دوران ہی اس وقت برابر کردیا جب ڈینمارک کے کپتان سائمن جیر نے بکایو ساکا کے ساتھ مدبھیڑ کے بعد اپنے ہی نیٹ میں بال پھینک دی

میچ کے دوسرے حصے میں سخت دباؤ کے باوجود دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کرسکی

بعدازاں اضافی وقت میں اسٹیڈیم میں جوش و خروج اپنے عروج پر جا پہنچا اور ہیری کین کی پنالٹی کو کیسپر شمائیکل نے بچالیا، لیکن وہ انگلینڈ کو اس کا فائدہ پہنچانے میں کامیاب رہے اور ڈینمارک کو فتح کے ساحل کے کنارے لا کھڑا کیا

تاہم آخر وسل نے اسٹینڈ میں خوشی کی لہر دوڑا دی اور کھلاڑیوں نے تماشائیوں کے ساتھ جشن منایا

اس میچ کو دیکھنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم بھی موجود تھے جو انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں

بعدازاں ایک ٹوئٹر پیغام میں بورس جانسن نے لکھا کہ آج کی رات انگلینڈ اپنا کھیل دل کھول کر کھیلا ہے، گیرتھ ساؤتھ گیٹ اسکواڈ نے کیا کمال کی کارکردگی دکھائی ہے، اب فائنل کی طرف جانا ہے، چلو ٹرافی گھر لے کر آئیں

یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ویمبلے اسٹیڈیم میں ہوگا.

Tags:

EnglandEURO CUP 2021Final
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی، مون سون کی پہلی بارش 15 جولائی کو برسنے کا امکان

Next

سام سنگ کا پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنے کا منصوبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme