کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی شہر میں کرونا وائرس کی صورتحال اس وقت بھی تسلی بخش نہیں ہے
سعید غنی نے کہا کہ 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا. صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ امتحانات کو مکمل کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں
سعید غنی کا کہنا تھا کہ 8 اگست کے روز کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا اس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے.