بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے، ہونگے۔۔۔! الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت الیکشن الیکشن کھیلنے لگے!
ابھی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے بیان کی سیاہی بھی خشک نہ ہونے پائی تھی کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کا اعلان کر دیا ہے الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی جانب سے 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور دادو میں…
عالمی درجہ بندی: پاکستانی پاسپورٹ 109 ملکوں میں سے 106 نمبر پر!
پاسپورٹوں کی عالمی درجہ بندی میں ایک سو نو ملکوں کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ نچلے چار ملکوں میں شامل ہے۔ پاکستان کے بعد صرف تین ممالک شام، عراق اور افغانستان ہیں، جبکہ یمن اور صومالیہ اس سے اوپر ہیں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے دنیا کے بتیس ملکوں میں…
مسمی ساحر لدھیانوی ملک چھوڑ کر چلا گیا!
یہ جون 1948 کا لاہور ہے، جب آگ برساتی گرمی میں 27 سال کا ایک دراز قد نوجوان حیرت انگیز طور پر سخت سردیوں کا لباس زیب تن کیے ہوئے، جس میں اوورکوٹ، مفلر، ہیٹ اور سیاہ چشمہ شامل ہے۔ انگریزی ڈراموں اور فلموں میں دکھائے جانے والے جاسوسوں کی مانند لاہور کی…
’قید اور آزادی‘ کے نام پر پرندوں کی اموات
پاکستان میں ہر سال لاکھوں پرندے ’قید اور آزادی‘ کے دھندے کے دوران ہلاک ہو جاتے ہیں۔ شکاری مختلف اقسام کے پرندوں کو قید کرتے اور پھر پیسے لے کر صدقے کے نام پر انہیں آزاد کرتے ہیں۔ کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور جیسے شہروں میں یہ دھندہ عروج پر ہے…
سوشل میڈیا کا بہتر استعمال، کیا نئے پلیٹ فارم مددگار ہوں گے؟
کئی لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا کو چھوڑنا یا اس کے استعمال کو کم کرنا چاہتے ہیں مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا کرنے سے جسمانی اور دماغی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے بہت سے لوگوں نے مستقل یا عارضی طور پر انٹرنیٹ سے وقفہ لیا، جس سے ان کی پیداواری…
کراچی، حیدرآباد بلدیاتی انتخابات: کس کا پلڑا بھاری ہے؟
سندھ کے دارالحکومت کراچی اور دوسرے بڑے حیدر آباد میں سات سال سے زائد عرصے کے وقفےکے بعد 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ کس جماعت کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، تجزیہ کار اس بارے میں…
بلوچستان میں نرسوں کو جسم فروشی کے لیے دباؤ کا سامنا، حکام کے نام خط
صوبہ بلوچستان کے بعض سرکاری ہسپتالوں میں خواتین نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کیے جانے کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ نرسوں نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام کے نام خط بھی لکھا ہے متاثرہ خواتین نرسوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بعض اہلکار ان سے…
بلوچستان: ماہی گیروں کو ’مزدور‘ کا درجہ مل گیا۔ اس سے ہوگا کیا؟
بلوچستان حکومت نے صوبے کی ساحلی پٹی پر کام کرنے والے ماہی گیروں کو سرکاری طور پر ’مزدور‘ کا درجہ دے دیا ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی منظوری کے بعد محکمہ محنت و افرادی قوت کی وزارت نے بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے واضح رہے کہ اس…